پیر اور منگل: ملک بھر میں گرم و خشک موسم، چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

موسم
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔تاہم بعد ازدوپہر شمالی بلوچستان، مغربی /زیریں خیبر پختونحوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جبکہ شام/رات میں کشمیر، خطہ پوٹھوہار، جنو بی/وسطی پنجاب اور بالائی سندھ میں چند مقامات پر آندھی /گردآلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔ تاہم اسلام آباد، خیبرپختونخوا، خطۂ پوٹھوہار، جنوبی/مشرقی پنجاب،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور گرم جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔Prob:40%