پی ایس ایل پلے آف کی آخری ٹیم کا فیصلہ ، حیدرآباد نے پنڈی کے خلاف 244 رنز بنا لیے

ایچ بی ایل پی ایس ایل میں پلے آف مرحلے کی آخری ٹیم کے لیے صورتحال انتہائی دلچسپ ہو گئی ہے جہاں لاہور اور حیدرآباد کے درمیان سخت مقابلہ جاری ہے۔

حیدرآباد نے پنڈی کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 244 رنز اسکور کیے۔ حیدرآباد کی جانب سے عثمان خان نے 54 رنز بنائے جبکہ کوسل پریرا 50 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ گلین میکسویل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 70 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔

اب پلے آف میں جگہ بنانے کے لیے حیدرآباد کو پنڈی کی ٹیم کو 158 رنز یا اس سے کم اسکور تک محدود رکھنا ہوگا، تاکہ حیدرآباد کا رن ریٹ لاہور سے بہتر رہے