
ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاؤالدین لیفٹیننٹ (ر) اسفند یار کی زیر صدارت ریونیو ریکوری، کھیوٹ، میوٹیشن اور دیگر ریونیو معاملات کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں متعلقہ ریونیو افسران نے شرکت کی اور ریونیو ریکوری کے اہداف، زیر التواء میوٹیشنز اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے مقررہ اہداف کے حصول کے لیے کوششیں مزید تیز کرنے اور عوام کو ریونیو خدمات کی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
انہوں نے افسران پر زور دیا کہ تمام زیر التواء معاملات کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے اور حکومتی پالیسی کے مطابق ریونیو امور میں شفافیت اور بہتری کو یقینی بنایا جائے۔


















































































