
🔴ماہ رنگ لانگو کے پُر تشدد احتجاج کے دوران شہید ہونے والے سپاہی شبیر بلوچ کے اہلخانہ کا عدالتی فیصلے پر اظہار اطمینان❗️
شہید شبیر بلوچ کی والدہ حسن بانو کا عدالتی فیصلے کا خیرمقدم، کہتی ہیں حکومت نے ساتھ دیا اور عدالت نے درست فیصلہ کیا

میرے بیٹے کے ساتھ ناانصافی ہوئی، ذمہ داروں کو سزا ملنا ضروری تھا۔حسن بانو والدہ سپاہی شبیر بلوچ شہید

ہمارے ساتھ ظلم اور ناانصافی ہوئی تھی، عدالت کے فیصلے سے انصاف ملا۔ شہید شبیر بلوچ کے بھائی نذیر احمد کھوسہ کا ردعمل

واقعے میں ملوث دیگر افراد کو بھی قانون کے مطابق سزا دی جائے۔نذیر احمد کھوسہ کا مطالبہ

شبیر ایک مخلص، بااخلاق اور عزت کرنے والا دوست تھا۔شہید شبیر بلوچ کے کزن محمد انور کھوسہ کا اظہارِ خیال
شبیر بلوچ چھٹیوں میں گاؤں آتا تو دوستوں کے ساتھ وقت گزارتا، سب کا محبوب تھا۔محمد انور کھوسہ
اہلخانہ اور قریبی عزیزوں کا عدالتی فیصلے پر خوشی کا اظہار، شہید شبیر بلوچ کے لیے انصاف کی فراہمی کو اہم قرار دے دیا گیا

خبرنامہ نمبر5096/2026
کوئٹہ، 24 جون:.۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ شہید شبیر بلوچ محض ایک باوردی اہلکار نہیں تھے بلکہ وہ کسی ماں کے لختِ جگر، کسی بہن بھائی کے سہارے اور اپنے دوستوں کے ایک مخلص و وفادار ساتھی تھے۔ انہیں جس بے رحمی اور سفاکیت کے ساتھ پتھر مار مار کر شہید کیا گیا، وہ ایسا دلخراش سانحہ تھا جس نے انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ شہید شبیر بلوچ کی والدہ نے انصاف کے حصول کے لیے دو طویل برس صبر، استقامت اور حوصلے کے ساتھ انتظار کیا۔ اس دوران حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مقدمے کی پیروی کو یقینی بنایا تاکہ متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جا سکے میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بالآخر قانون نے اپنا راستہ اختیار کیا، عدالت نے تمام حقائق، شواہد اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا اور قاتلوں کو ان کے جرم کی سزا ملی۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ نہ صرف شہید کے خاندان کے لیے تسلی کا باعث ہے بلکہ معاشرے میں قانون کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کا واضح پیغام بھی ہے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ وہ لمحہ تھا جب ایک غمزدہ اور دکھی ماں کے دل کو برسوں بعد کسی حد تک سکون اور قرار نصیب ہوا اور اسے یہ احساس ملا کہ انصاف میں تاخیر ضرور ہوئی، مگر انصاف ملا ضرور انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت شہداء کے خاندانوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ہر شہری کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کرتی رہے گی۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے والوں، ریاستی اہلکاروں پر حملہ کرنے والوں اور معاشرے میں انتشار پھیلانے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی جاری رکھی جائے گی وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ شہید شبیر بلوچ کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت انصاف، قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے تحفظ کے اصولوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔


















































































