
سندھ ہائیکورٹ نے موبائل فونز قسطوں پر دینے والی کمپنی (قسط بازار) میں مبینہ فراڈ اور منفی مہم چلانے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست انت مسترد کردی۔ ہائیکورٹ میں موبائل فونز قسطوں پر دینے والی کمپنی (قسط بازار) میں مبینہ فراڈ اور منفی مہم چلانے کے مقدمے میں ملزم کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم عمران امین کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ ملزم ٹرائل کورٹ سے کئی ماہ تک فرار رہا۔ ملزم پہلے گرفتاری پیش کریں، اس کے بعد ضمانت کے درخواست دیں۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم محمد عمران امین قسط بازار ادارے میں ویریفکیشن آفیسر تھا۔ ملزم پر 30 جعلی اکاؤنٹس بنانے کا الزام ہے۔ ملزم کے بنائے گئے جعلی اکاؤنٹس کے 22 چیک باؤنس بھی ہو چکے ہیں۔ قسط بازار نجی ادارہ ہے جو اقساط پر موبائیل فون، لیپ ٹاپ اور دیگر گھریلو اشیاء اقساط پر فروخت کرتا ہے۔ ملزم کو کمپنی نے مبینہ فراڈ کے باعث سے برطرف کردیا ہے۔ برطرفی کے بعد کمپنی کیخلاف سوشل میڈیا پر منفی مہم شروع کی تھی۔ ملزم کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج نے دسمبر 2025 میں مسترد کردی تھی۔ دسمبر سے جون 2026 تک ملزم مفرور رہا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا تھا کہ ملزم کا اس فراڈ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ملزم کو جھوٹ الزامات میں پھنسایا جارہا ہے۔
==================
سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی و دیگر کی جانب سے ہل پارک میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست پر میئر کراچی، میونسپل کمشنر کے ایم سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیئے۔ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی و دیگر کی جانب سے ہل پارک میں مبینہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ عدالتی ہدایات کے مطابق ترمیمی ٹائٹل جمع کروا دیا گیا ہے۔ ہل پارک شہر کا آخری بڑا سبزہ زار اور تفریحی مقام ہے۔ ہل پارک کو سپریم کورٹ کے متعدد فیصلوں کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ کے ایم سی کے لینڈ ڈپارٹمنٹ نے اپریل 2026 میں دو این او سیز جاری کئے۔ این او سیز کے ذریعے ہل پارک میں پلاٹ پر تعمیراتی کام کی اجازت دی گئی۔ پارک کے ہی ایک اور حصے پر نجی ادارے کی جانب سے اسپورٹس ارینا چلایا جارہا ہے۔ عوامی پارکس اور کھلے مقامات عوامی امانت ہیں۔ عوامی مقامات کو نجی یا تجارتی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ کے ایم سی کے محکمہ لینڈ کے جاری این او سیز منسوخ کیئے جائیں۔ ہل پارک میں غیر قانونی تعمیرات اور کمرشلائزیشن پر پابندی عائد کی جائے۔ تعمیر شدہ ڈھانچوں کو مسمار کرکے زمین کو اصل حالت میں بحال کیا جائے۔ عدالت نے میئر کراچی، میونسپل کمشنر کے ایم سی اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 17 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔ درخواست جماعت اسلامی رکن صوبائی اسمبلی محمد فاروق، چیئرمین یوسی 2 عرفان اللہ والا اور ممبر سٹی کونسل تیمور احمد نے دائر کی تھی۔
=================
حج 2027ء کی آن لائن رجسٹریشن: 2 دن میں51 ہزار عازمین رجسٹرڈ
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پہلے 2 دن میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 51 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
ترجمان نے بتایا ہے کہ آن لائن پورٹل سے 46 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوئے، جبکہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے 5 ہزار افراد گھر بیٹھے رجسٹرڈ ہوئے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 41 ہزار افراد نے سرکاری اسکیم، 10 ہزار افراد نے پرائیویٹ حج کا انتخاب کیا۔
انہوں نے بتایا کہ پنجاب سے 24 ہزار، سندھ سے 16 ہزار، خیبر پختون خوا سے 7 ہزار، اسلام آباد سے 3 ہزار افراد نے رجسٹریشن کروائی جبکہ بلوچستان سے 8 سو، کشمیر سے 260 اور گلگت بلتستان سے 77 عازمین رجسٹرڈ ہوئے۔
ترجمان کے مطابق رجسٹرڈ عازمین میں 30 ہزار مرد، 21 ہزار خواتین شامل ہیں، رجسٹرڈ عازمینِ حج میں 30 سے 48 سال کے افراد کی تعداد نمایاں ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مدد سے حج آپریشن پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائز ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ حج 2027ء کی لازمی رجسٹریشن ڈرائیو بلا تعطل جاری رہے گی، اخراجات اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔
================
سندھ ہائیکورٹ نے 3 سالہ بچی سمیت 4 خواتین کے قتل کے مقدمے میں ملزم کی ضمانت مسترد جبکہ شریک ملزم کی ضمانے منظور کرلی۔ ہائیکورٹ کے جسٹس عمر سیال نے 3 سالہ بچی سمیت 4 خواتین کے قتل کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے مقتولہ شمشاد اور مدعی کےبیٹے ملزم بلال کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔ مقتولین میں ملزم بلال کی والدہ شمشاد, بہن مدیحہ، 3 سالہ علینہ اور عائشہ شامل ہیں۔ عدالت نے شریک ملزم شہزاد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیدیا۔ درخواستگزار کے وکیل کیاقت علیخان گنول نے موقف دیا تھا کہ ملزمان بے گناہ ہیں، پولیس نے اصل ملزمان کو بچا رہی ہے۔ مدعی مقدمہ فاروق اور اہلخانہ ملزم بلال کو معاف کرچکے ہیں۔ پولیس نے زبردستی بلال سے اعترافی بیان ریکارڈ کروایا تھا۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا تھا کہ ملزم بلال جوڈیشل مجسٹریٹ کے روبرو اعتراف جرم کرچکا ہے۔ ملزم نے بتایا کہ وہ ملزم شہزاد کی بہن سونیاسے شادی کرنا چاہتا تھا۔ ملزم کا کہنا ہے کہ شادی کی شرط کی وجہ سے گھر والوں کو قتل کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کیخلاف 19 اکتوبر 2024 کو بغدادی پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔


















































































