
گھارو( رپورٹ: عبدالرحمٰن سمون) ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میرپور ساکرو نبی بخش سولنگی نے بی ایچ یو دھابیجی کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے شام کی شفٹ میں تعینات طبی و دیگر متعلقہ عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور تمام عملے کو اپنی ڈیوٹی پر موجود پایا گیا ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو میں ادویات کی دستیابی ، اسٹاک و دیگر متعلقہ رکارڈ کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ عملے کو ہدایت کی کہ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سرکاری ریکارڈ کو مکمل اور درست رکھا جائے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے بی ایچ یو کے انتظامی امور اور طبی سہولیات کے معیار کا بھی جائزہ لیا گیا۔


















































































