
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سی ای او کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن احمد علی صدیقی کی ہدایت پر ریونیو پروٹیکشن اینڈ انفورسمنٹ سیل (RPEC) اور متعلقہ ڈویڑن نے پولیس کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نیو کراچی کے سیکٹر 5/G میں پانی چوری کے ایک منظم غیر قانونی نظام کا سراغ لگا کر اسے ختم کر دیا۔ واٹر کارپوریشن کے مطابق 23 جون کو سیکٹر 5/6 میں معمول کے معائنے کے دوران صبا پمپنگ اسٹیشن کے قریب غیر قانونی پانی کے نیٹ ورک کے لیے قائم کی گئی
تنصیبات کی نشاندہی کی گئی۔ کارروائی کے دوران ملزم فیضان کے قبضے سے 8 الیکٹرک موٹرز، 5 سبمرسیبل پمپس، پلاسٹک پائپ، ویلڈنگ پلیٹ اور دیگر سامان برآمد کرکے ضبط کر لیا گیا۔ کارروائی کے دوران ٹیم نے موقع پر موجود غیر قانونی کنکشن اور پانی چوری کے

پورے نظام کو منہدم کر دیا جبکہ ملزم کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج سمیت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ واٹر کارپوریشن حکام نے کہا ہے کہ شہر میں پانی چوری اور غیر قانونی ہائیڈرنٹس کے

خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی، اور شہریوں کے حصے کے پانی پر قبضہ کرنے والے عناصر کے خلاف سخت قانونی اقدامات کیے جائیں گے۔


















































































