چند روز قبل فرنٹیر مزدور ایکشن کمیٹی نے نیک محمد سواتی کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو جونیر سے انکی رہائش گاہ 70 کلفٹن پر ملاقات کی۔

چند روز قبل فرنٹیر مزدور ایکشن کمیٹی نے نیک محمد سواتی کی قیادت میں ذوالفقار علی بھٹو جونیر سے انکی رہائش گاہ 70 کلفٹن پر ملاقات کی۔ اس ملاقات میں عبداللہ بھی دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شریک تھے۔ جبکہ خادم حسین خصوصی طور پر موجود تھے جنکی پوتی کو ولیکا اسپتال کی انتظامیہ کی مجرمانہ نا اہلی کی وجہ سے HIV جیسی مہلک بیماری لگ چکی ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیر اسوقت پورے پاکستان اور خصوصاً سندھ بھر میں بڑھتے ہوۓ HIV کے اسباب اس کے تدارک حکومتی مجرمانہ نا اھلی اور لوگوں میں HIV کے حوالے سے پائ جانے والی غلط فہمیوں کے تدارک کے سلسلے میں بہت بڑی تحریک چلا رہے ہیں۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیر کو SESSI میں مزدور مریضوں پر ہونے والے مظالم اور ولیکا اسپتال میں معصوم بچوں میں HIV کے پھیلاؤ کی حقیقی وجوہات اور اسکے نتیجے میں ہونے والی بچوں کی اموات کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

ذوالفقار علی بھٹو جونیر نے کمیٹی کے شرکا کو بتایا کہ وہ جلد SESSI کا دورہ کریں گے اور ان خاندانوں سے ملیں گے جنکے بچے اس موزی بیماری کا شکار ہوۓ ہیں۔ بھٹو نے شرکا کو یقین دلایا کہ وہ معصوم HIV کے شکار بچوں کو انصاف دلانے کیلیے ناصرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی آواژ بلند کرئیں گے۔