بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید کی سزا سنادی گئی


بلوچ یکجہتی کمیٹی کی رہنما ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمرقید کی سزا سنادی گئی۔

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ کو عمر قید کی سزا انسداد دہشت گردی عدالت نے سنائی، یہ سزا گوادر میں ایک سکیورٹی اہلکار کے قتل کےکیس میں سنائی گئی۔

ماہ رنگ اور صبغت اللہ کا ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے آن لائن ٹرائل ہوا۔

اے ٹی سی کوئٹہ نے ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنادی
انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) کوئٹہ نے بلوچ یکجہتی کمیٹی (بی وائی سی) کی رہنما ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا سنادی۔

اے ٹی سی کوئٹہ نے گوادر میں 1 سیکیورٹی اہلکار کے قتل کیس میں ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللّٰہ کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔

بی وائی سی کے دونوں رہنماؤں کا ٹرائل ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ سے آن لائن ہوا۔

ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ گوادر میں سیکیورٹی اہلکار کے قتل کے کیس میں نامزد تھے، سیکیورٹی اہلکار گوادر میں بی وائی سی کے احتجاج کے دوران پتھر لگنے سے جاں بحق ہوا تھا۔

====================

پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے، طلال چوہدری
اسلام آباد: وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہےکہ پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے،منشیات کا معاملہ 18ویں آئینی ترمیم کے بعد بڑی حد تک صوبائی دائرہ اختیار میں آچکا، صوبوں کو انسداد منشیات فورسز کے قیام کی ذمہ داری پوری کرنی چاہیے۔

قومی اسمبلی میں خطاب میں وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ کھوسہ صاحب کا کہنا ہےکہ کراچی کی پنکی دندناتی پھر رہی ہے، ایوان میں واضح کردوں پنکی کراچی کی ہو یا لاہور کی جو غلط کام کرےگا اسے نہیں چھوڑیں گے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی اجازت سے 500 مزید جوانوں کو انسداد منشیات فورس میں بھرتی کیا جائےگا، دہشت گردی کے خلاف جنگ صوبوں کے تعاون سے ہی جیتی جاسکتی ہے، دہشت گردی کے 95 فیصد واقعات خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پیش آئے دہشت گردی کے واقعات میں 783 شہری شہید اور 1767 زخمی ہوئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک سال میں 75 ہزار سے زائد انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیےگئے ، جن میں پہلی بار ایک سال میں 1890 دہشت گرد ہلاک ہوئے، دہشت گردوں میں بڑی تعداد افغان شہریوں کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں اسلام آباد پہلا اسمارٹ سٹی بنےگا ، اسلام آباد میں بین لاقوامی معیار کی پہلی ماڈرن جیل بنا رہے ہیں ، جس میں قیدی خواتین اور بچوں کو بھی رکھا جائےگا۔

سانحہ گل پلازہ، پولیس نے تنویر پاستا اور ساتھیوں کو ذمہ دار قرار دے دیا

کراچی(22 جون 2026): کراچی پولیس نے گل پلازہ میں لگنے والی آگ کے المناک سانحے کا چالان تیار کرتے ہوئے مارکیٹ یونین کے عہدیداروں سمیت 5 افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے، تاہم پراسیکیوشن نے تفتیش کو ناکافی قرار دیتے ہوئے چالان اعتراضات لگا کر واپس کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جمع کروائے گئے چالان میں گل پلازہ کے یونین صدر تنویر پاستا، نائب صدر حذیفہ عمار اسماعیل، جنرل سیکریٹری امین، جوائنٹ سیکریٹری محمد رمضان اور جس دکان میں آگ لگی اس کے مالک نعمت اللہ کو واقعے کا بنیادی ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے۔

پولیس نے اس سلسلے میں 4 صفحات پر مشتمل مرکزی چالان اور سینکڑوں دیگر دستاویزات فراہم کی تھیں۔

دوسری جانب پراسیکیوشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس کی یہ تفتیش ادھوری اور ناکافی ہے۔ پراسیکیوشن نے چالان پر اعتراضات عائد کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کیس کے ساتھ انکوائری کمیشن کی تفصیلی رپورٹ بھی شامل کی جائے۔

اس کے علاوہ گل پلازہ کے ارد گرد لگی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پراسیکیوشن نے اس بات کی بھی نشاندہی کی ہے کہ پولیس نے متاثرہ دکان کے اطراف موجود چشم دید گواہوں کو تلاش کرنے اور ان کے بیانات قلمبند کرنے کی کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی، اس لیے ان تمام خامیوں کو دور کر کے چالان دوبارہ پیش کیا جائے۔