پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب -پی پی کے عمران ندیم اسپیکر، ن لیگ کے کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان منتخب -پی پی کے عمران ندیم اسپیکر، ن لیگ کے کفایت الرحمان بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے عمران ندیم گلگت بلتستان اسمبلی کے نئے اسپیکر اور ن لیگ کے کفایت الرحمان ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے۔

موجودہ اسپیکر نذیر احمد کی زیر صدارت گلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں نئے اسپیکر کا انتخاب ہوا۔

اس موقع پر اسپیکر نذیر احمد کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے عمران ندیم نئے اسپیکر اور مسلم لیگ (ن) کے کفایت الرحمان ایڈووکیٹ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوگئے، دونوں اراکین بلامقابلہ اپنے عہدوں کیلئے منتخب ہوئے۔

اسپیکر نذیر احمد کے مطابق پی ٹی آئی حمایت یافتہ آزاد رکن نے بھی انتخاب کی مخالفت نہ کی۔

بعدازاں سبگدوش ہونے والے اسپیکر نذیر احمد نے نومنتخب اسپیکر عمران ندیم سے عہدے کا حلف لیا۔ حلف برداری کے بعد نذیر احمد نے اسپیکر کی نشست عمران ندیم کے سپرد کردی۔

تاہم اس کے بعد اسپیکر عمران ندیم نے نو منتخب ڈپٹی اسپیکر کفایت الرحمان سے عہدے کا حلف لیا۔

خیال رہے کہ پیپلز پارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی نے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر پر اتفاق کیا۔ تین جماعتوں کی مشترکہ حمایت سے عمران ندیم اور کفایت الرحمٰن بلا مقابلہ کامیاب ہوئے۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے امجد حسین ایڈووکیٹ بلامقابلہ گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔

اسپیکر عمران ندیم کی زیرصدارت ہونے والےگلگت بلتستان اسمبلی کے اجلاس میں امجد حسین کی کامیابی کا اعلان کیا گیا۔

جی بی اسمبلی میں پیپلزپارٹی، ن لیگ اور آئی پی پی میں اتحاد ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر بلامقابلہ منتخب

گلگت بلتستان اسمبلی وزیراعلیٰ کے لیےکسی اور امیدوار نےکاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔ ایوان میں موجود تمام ارکان نے امجد حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کی۔

امجد حسین ایڈووکیٹ گلگت بلتستان کے پانچویں وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں۔

امجد حسین ایڈووکیٹ حالیہ الیکشن میں جی بی اے 1 گلگت سے کامیاب ہوئے ہیں۔ امجد حسین ایڈووکیٹ پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔امجد حسین ایڈووکیٹ 2010 سے2015 تک گلگت بلتستان کونسل کے رکن رہے، امجد حسین نے 2020 کے انتخابات میں دو حلقوں سےکامیابی حاصل کی۔

نومنتخب وزیراعلیٰ کی تقریب حلف برداری کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

ان سے قبل پیپلزپارٹی کے عمران ندیم بلامقابلہ نئے اسپیکر جی بی اسمبلی جب کہ ن لیگ کےکفایت الرحمان ایڈووکیٹ بھی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے تھے۔

دوسری جانب اپوزیشن اراکین کی درخواست پر اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی عمران ندیم نے ن لیگ گلگت بلتستان کے صدر حافظ حفیظ الرحمان کو اپوزیشن لیڈر ڈکلیئر کر دیا ہے۔

================

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر محنت سندھ سعید غنی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے امجد حسین کو وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کے بلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ آج گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کو پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ اپنے جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ امجد حسین کی بلا مقابلہ وزیر اعلیٰ منتخب ہونا پیپلز پارٹی کی شاندار کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے آج گلگت بلتستان کے عوام کی امنگوں کو حقیقت کا روپ دے دیا ہے۔ سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور پوری اعلیٰ قیادت مبارکباد کی مستحق ہے۔ گلگت بلتستان کے عوام نے جس طرح پاکستان پیپلز پارٹی پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ وزیر اعلیٰ امجد حسین ان کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔
================

سندھ حکومت نے 2 دن کی تعطیل کا اعلان کر دیا
سندھ حکومت نے 9 اور 10 محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق 9 اور 10محرم الحرام کے موقع پر 25 اور 26 جون کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

چاند نظر نہیں آیا، ملک بھر میں یکم محرم 17، یوم عاشور 26 جون کو ہوگا

دوسری جانب محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کے انعقاد کے پیشِ نظر ملک بھر میں سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ اداروں کو امن و امان برقرار رکھنے اور شہریوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔