
کوئٹہ، 22 جون 2026
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اہم بیان
دو سالہ قانونی جدوجہد کے بعد شہید شبیر بلوچ کے قتل کیس میں انصاف کی فراہمی قانون کی بالادستی کا مظہر ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

شہید شبیر بلوچ نے دورانِ ڈیوٹی اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا، ریاست ان کی قربانی کو ہمیشہ یاد رکھے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
عدالتی فیصلے نے ثابت کیا کہ قانون ہاتھ میں لینے اور تشدد کو فروغ دینے والوں کے لیے کوئی رعایت نہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
پرامن احتجاج کی آڑ میں ریاستی اہلکاروں کو نشانہ بنانے والے عناصر قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
حکومت بلوچستان شہید شبیر بلوچ کے اہل خانہ کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے غم میں برابر کی شریک ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
شہید شبیر بلوچ کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا، انصاف کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
تشدد، انتشار اور قانون شکنی کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
دہشت گردوں، ان کے سہولت کاروں اور حمایتی عناصر کے خلاف کارروائیاں پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
بلوچستان میں امن کے دشمن عناصر کے خلاف ریاستی جنگ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک جاری رہے گی، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیاں امن کے قیام اور ریاستی رٹ کے استحکام کی ضمانت ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


















































































