
پریس ریلیز
چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر نے مالی سال برائے 2027 – 2026 بچت کا بجٹ پیش کر دیا
ناظم آباد ٹاون میں دو ارب اسی کروڑبیس لاکھ ترپن ہزار ایک سو اکترروپے کا بجٹ پیش کیا گیا
نامساعد حالات کے باوجود تمام محکمہ جات نے بھر پور کردار ادا کیا ہے: سید محمد مظفر
اہلیان ناظم آباد ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔محمد نعمان صدیقی
بجٹ میں شامل ترقیاتی اور غیر ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا:عزیز الرحمن تینیو
مورخہ: 22 جون2026
کراچی ( )چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سیدمحمد مظفر نے ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد کا مالی سال برائے 2027 – 2026 کے لئے دو ارب اسی کروڑبیس لاکھ ترپن ہزار ایک سو اکترروپے کا بجٹ پیش کردیا۔کونسل نے بجٹ اتفاق رائے سے منظور کیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی، میونسپل کمشنر عزیز الرحمن تنیو،تمام اراکینِ کونسل، اکاؤنٹ آفیسر علی کاظمی، ڈپٹی ڈائریکٹر کونسل عبید عالم،، ڈائریکٹر سینی ٹیشن ظہیر احمد، ڈائر یکٹر انفارمیشن فہیم مصطفی و دیگر بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔بجٹ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمدمظفرنے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلا شبہ بجٹ اعداد شمار پر مشتمل ایسی دستاویز ہے جس پر خلوص نیت کے ساتھ عملدرآمد کرکے شہریوں کی ضروریات اور ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کام انجام دیئے جاسکتے ہیں بلدیاتی اداروں کی بقاء محاصل پر ہے اور بجٹ بناتے وقت ہمیں ذرائع آمدنی کو سامنے رکھتے ہوئے اخراجات کرنا ہوتے ہیں۔ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ناظم آباد میں گزشتہ سالوں سے جو روایات ڈالی گئیں اس کی مثال نہیں ملتی رمضان المبارک اور عیدالفظرپر مساجد اور عیدگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی اور روشنی کا انتظام ہویا عید الااضحی پر آلائشوں کو ٹھکانے لگانے کاانتظام، محرم الحرام میں عزاداروں اور ماتمی جلوسوں کے مقام پرصفائی ستھرائی کے ساتھ راستوں کا انتظام اور آنے والے 12 ربیع الاول جیسے مقدس ایام میں تمام نظریات سے بالا تر ہو کر عوام کو انکی مذہبی رسومات ادا کرنے کے لیئے منتخب قیادت کی جانب سے نامساعد حالات کے باوجود تمام محکمہ جات نے بھر پور کردار ادا کیا ہے۔ اس بجٹ میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت،لنک روڈز اور اندرونی گلیوں کی مرمت و درستگی، نالوں کی تعمیرو مرمت اورپارکس و پلے گراؤنڈز اور نرسریز کی بحالی اور تزین آرائش، میکینکل اسٹریٹ لائٹس کی تنصیب، کتب خانہ جات اور اسکولوں کی بحالی، تعمیر کے لئے ساتھ ساتھ اسکالر شپ پروگرام اور تعلیمی کارڈ کے اجراء کے لئے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں خاطر خواہ رقم مختص کی گئی ہے۔اراکین کونسل نے، اس سال کے بجٹ جو کہ (دو ارب اسی کروڑبیس لاکھ ترپن ہزار ایک سو اکتر) روپے آمدن، (دو ارب دس کروڑ پچیانوے لاکھ اڑتیس ہزار دو سو دو) روپے ا خراجات اور (نو لاکھ چودہ ہزار نو سو انتر) روپے بچت کے ساتھ بجٹ مرتب کرنے پر چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر، مالیاتی کمیٹی اور متعلقہ افسران کی کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ چیئرمین سید محمد مظفر نے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان ناظم آباد ٹاؤن کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناظم آباد ٹاؤن کی انتظامیہ صفائی ستھرائی اور عید قرباں کے موقع پر آلائشیں اُٹھانے اور انہیں ٹھکانے لگانے، صفائی ستھرائی کے کام حکومت کی جانب سے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کو ممکن بنانے کے لئے ناظم آباد کو اپنے ذرائع آمدنی بڑھانے ہونگے۔ جاری کردہ:۔ فہیم مصطفی
ڈائریکٹر انفارمیشن
ناظم آباد ٹاون
Load/Hide Comments


















































































