
وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے مدینہ منورہ میں روزہ رسولﷺ پر حاضری دی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج ہی پاکستان روانہ ہوں گے۔
مدینہ منورہ پہنچنے پر سعودی اعلیٰ حکام اور سفیر پاکستان نے اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار قاہرہ سے اسلام آباد واپسی پر مدینہ منورہ پہنچے ہیں۔
===================
مصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم مشاورتی اجلاس، مشترکہ اعلامیہ جاری
قاہرہ:مصر، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کا قاہرہ میں اہم مشاورتی اجلاس، مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ۔
ترجمان دفترخارجہ کے مطابق علاقائی ممالک آر 4 کے وزرائے خارجہ نے مشرق وسطیٰ میں امن، سلامتی اور خوشحالی کے لیے قریبی تعاون پر اتفاق کیا
وزراء نے خطے میں امن اور مشترکہ مستقبل کے وژن کے لیے مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی کی تعریف کی۔
اجلاس نے علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کا موقع فراہم کیا۔مشرق وسطیٰ اور وسیع تر خطے میں امن، سلامتی، استحکام اور خوشحالی کی حمایت میں چاروں ممالک کے درمیان مسلسل مشاورت اور ہم آہنگی کی اہمیت کا اعادہ کیا گیا ۔
امریکی اور ایرانی حکام کے مابین 18 جون کو اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
وزراء خارجہ نے امریکہ-ایران تاریخی پیش رفت کو علاقائی کشیدگی میں کمی کے لیے اہم قدم قرار دے دیا
ایران-امریکہ حالیہ پیش رفت سے عالمی سپلائی چین اور بین الاقوامی تجارت کو استحکام ملے گا
مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ امریکا اور ایران کے مابین تاریخی معاہدہ کروانے میں پاکستان کاکردار کلیدی رہا۔مذاکرات کو کامیاب بنانے میں قطر کے تعاون اور پاکستان کی سفارتی کوششوں کو وزرائے خارجہ نے زبردست خراج تحسین پیش کیا ۔
وزرائے خارجہ نے مسائل کے مستقل اور باہمی طور پر قابلِ قبول حل کے لیے اگلے مرحلے کے مذاکرات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خطے میں طویل مدتی استحکام کے لیے خلیجی عرب ممالک اور خطہ شام کے سیکیورٹی تحفظات کو مدنظر رکھا جائے۔
چاروں ممالک نےمسئلہ فلسطین کو مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے مرکزی ستون قرار دینے کا اعادہ کیا ۔
اجلاس میں غزہ، مغربی کنارے اور مقبوضہ مشرقی بیت المقدس کی انسانی و سیاسی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ۔
4 جون 1967ء کی سرحدوں کے مطابق خودمختار فلسطینی ریاست کا قیام مستقل امن کا واحد راستہ ہے۔


















































































