
خبر نامہ نمبر 2026/3964
چمن 10 مئی:ـ اے ڈی سی چمن فدا بلوچ نے آج کلی حاجی بخت بی ایچ یو کا تفصیلی دورہ کیا اس دوران انہوں نے بی ایچ یو میں ڈاکٹروں اور سٹاپ کی حاضری اور میڈیکل رجسٹر کو چیک کیا انہوں نے کہا کہ چمن کویٹہ شہر سے کافی دور واقع ہے لہذا ڈاکٹرز اور سٹاف خدمت خلق کو اپنا شعار بنائیں اور مریضوں کی بروقت علاج و معالجہ کو یقینی بنائیں انہوں نے کہا کہ چمن دور افتادہ اور دشوار گزار پہاڑی راستوں پر پھیلا ہوا علاقہ ہے لہذا ڈاکٹرز اور سٹاف کی غیر حاضریوں کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز اور سٹاف کی تھوڑی سی غفلت لاپرواہی اور غیر حاضری کی صورت میں مریضوں کی زندگیوں کو سخت نقصان اور خطرات لاحق ہونے کا اندیشہ موجود ہوتا ہے اسلئے ڈاکٹرز پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنی خدمات دیانتداری اور ایمانداری سے انجام دیں تاکہ ہم ایک صحت مند معاشرے میں خوشحال زندگی گزارنے کے قابل رہیں انہوں نے دیہی مرکز صحت میں ایمرجنسی آلات اور ادویات صفائی ستھرائی لیبارٹری وارڈز اور میڈیکل سٹور کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اس دوران انہوں نے جاری پولیو ٹریننگ سیشن کا بھی تفصیلی جائزہ لیا اور ڈاکٹر نے ضلع چمن میں پولیو ویکسین اور پروگرام کی مجموعی صورتحال کے حوالےسے تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔
والدین اپنے بچوں کو ویکسین لگوائیں، میئر کراچی، صوبائی وزیر صحت
12 مئی ، 2026FacebookTwitterWhatsapp
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں پولیو بوسٹر ڈوز کی مہم کا آغاز ہوگیا، جو 89ہائی رسک یونین کونسلز میں چلائی جا رہی ہے، اس مہم کے دوران 12سے 24 مئی تک تقریباً 18 لاکھ بچوں (10سال تک کی عمر) کو پولیو سے تحفظ فراہم کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے،مہم کے تحت بچوں کو معمول کے مطابق پولیو سے بچاو کے قطرے دیے جائیں گے، جبکہ اضافی پولیو بوسٹر ڈوز بھی دی جائے گی، صحت کے حکام کے مطابق کراچی میں یہ مہم انتہائی اہم ہے کیونکہ یہاں آبادی زیادہ گنجا ن ، مسلسل نقل و حرکت، اور ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی موجودگی کے باعث بیماری کے پھیلاؤ کا خطرہ بدستور موجود ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے مشترکہ طور پر زور دیا کہ والدین اپنے بچوں کو ویکسین لگوا ئیں ۔


















































































