وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت ایٹا کے بورڈ آف گورنرز کا 35 واں اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا، جس میں ادارے کی کارکردگی اور ٹیسٹنگ نظام میں اصلاحات پر بریفنگ دی گئی۔
🔷وزیراعلیٰ سُہیل آفریدی نے اصلاحات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میرٹ اور شفافیت کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔
🔷 ٹیسٹنگ نظام کو پیپر بیسڈ سے کمپیوٹر بیسڈ نظام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جس سے کارکردگی بہتر ہوئی ہے اور نقل و پیپر لیکج کے امکانات ختم ہوئے ہیں۔امتحانات کی لائیو اسٹریمنگ اور فوری نتائج کے اجرا سے عوامی اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔
🔷گزشتہ سال 37 پراجیکٹس مکمل کیے گئے جبکہ رواں سال یہ تعداد بڑھ کر 166 ہو گئی ہے، جو ادارے کی بڑھتی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے۔

🔷پشاور ہائیکورٹ میں دائر 90 مقدمات میں سے 86 کا فیصلہ ایٹا کے حق میں آ چکا ہے جبکہ 4 زیر التواء ہیں۔
🔷ایٹا کے نئے ایکٹ کی کابینہ سے منظوری اور آئی ایس او 9000 سرٹیفیکیشن کا حصول ادارے کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔
🔷وفاقی اور گلگت بلتستان کے اداروں کا ایٹا پر اعتماد اس کی کارکردگی کا واضح مظہر ہے۔
🔷ایٹا میں اہم اصلاحات:
• فیس ریکگنیشن اور کوالٹی چیک سسٹم
• سورس بیسڈ کاؤنٹرنگ اور سخت سزائیں
• سوشل میڈیا کے ذریعے پبلک فیڈبیک
• کاغذ کے استعمال کا خاتمہ

🔷ایٹا میں مزید بہتری کے لیےاصلاحات:
• فیس لاگ ان سسٹم پر کام جاری
• مالی و انتظامی نظام کے لیے جامع مینوئل تیار
• 50 فیصد خواتین نگران اسٹاف کی شمولیت یقینی
#CMKP #SohailAfridi #ETEA


















































































