نیٹ فلکس جولائی 2026 میں نئی اور بلاک بسٹر فلموں کے ساتھ شائقین کو محظوظ کرنے کے لیے تیار

نیٹ فلکس پر جولائی 2026 کے دوران کئی بہترین اور نئی فلمیں ریلیز کی جا رہی ہیں، جن کے دلچسپ ٹائٹلز ہر عمر اور ہر ذوق کے ناظرین کو اپنی جانب متوجہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اس ماہ رومانس، کامیڈی، قانونی تھرلر، پراسرار معمہ اور حقیقی واقعات پر مبنی ڈرامے اور فلمیں شامل ہیں دستاویزی طرز کے ڈرامے اور اسٹینڈ اپ کامیڈی اسپیشلز ریلیز کیے جائیں گے، جن میں ہر مزاج کے ناظرین کے لیے کچھ نہ کچھ موجود ہے۔

رپورٹ کے مطابق جولائی کے پہلے حصے میں دو بڑی نیٹ فلکس اوریجنل فلمیں اینولا ہومز 3 اور بھارتی قانونی تھرلر فلم “اکّا” ناظرین کی سب سے زیادہ توجہ حاصل کرنے کی مضبوط امیدوار ہیں۔

اس کے علاوہ مہینے کے دوسرے نصف میں کیون ہارٹ کی کامیڈی ’72 آور‘ رومانوی فلم “ہارٹ اسٹوپر ’فار ایور‘ اور کامیڈین ’میری بیتھ بارون‘ کا پہلا ایک گھنٹے کا اسٹینڈ اپ اسپیشل “گلیکسی برین” بھی ناظرین کے لیے پیش کیا جائے گا۔

اس کے علاوہ جرمنی، اسپین اور کولمبیا سے تعلق رکھنے والی کئی بین الاقوامی نیٹ فلکس اوریجنل فلمیں بھی جولائی کے دوران ریلیز ہوں گی، جن میں جرمن ڈرامہ “23 000 لائیوز”، ہسپانوی نفسیاتی تھرلر “The Truthers” اور کولمبیا کی رومانوی کامیڈی “Susana and Elvira: No Plan B” شامل ہیں۔

اینولا ہومز 3
جولائی کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں “Enola Holmes 3” سرفہرست ہے، جس میں اداکارہ ملی بوبی براؤن ایک بار پھر ذہین جاسوس اینولا ہومز کے کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ ہنری کیول مشہور جاسوس شرلاک ہومز کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب اینولا اپنی شادی کے لیے مالٹا پہنچتی ہے لیکن تقریب سے پہلے ہی شرلاک ہومز اچانک اغوا ہو جاتا ہے۔

اپنے بھائی کو بچانے کے لیے اینولا ایک ایسے خطرناک مشن پر نکلتی ہے جہاں اسے پیچیدہ معمہ حل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی ذاتی زندگی، محبت، شادی اور خاندانی ذمہ داریوں کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کرنا پڑتے ہیں۔

فلم میں لوئس پارٹریج، ہیلینا بونم کارٹر، ہمیش پٹیل، سوسن ووکوما اور دیگر اداکار بھی اہم کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

72 Hours کامیڈی فلم
مشہور کامیڈین اور اداکار کیون ہارٹ اس نئی نیٹ فلکس اوریجنل کامیڈی میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

فلم کی کہانی 40 سالہ کارپوریٹ ایگزیکٹو جو کے گرد گھومتی ہے، جو غلطی سے نوجوانوں کے ایک گروپ چیٹ میں شامل ہو جاتا ہے۔ یہ گروپ میامی میں بیچلر پارٹی کی منصوبہ بندی کر رہا ہوتا ہے۔

اپنی یکساں بور زندگی اور زوال پذیر کیریئر سے تنگ آ کر جو اس دعوت کو قبول کر لیتا ہے اور اجنبی نوجوانوں کے ساتھ تین دن کے ایسے سفر پر روانہ ہوتا ہے جو مزاحیہ واقعات، غلط فہمیوں اور غیر متوقع مہمات سے بھرپور ثابت ہوتا ہے۔

فلم میں مارسیلو ہرنینڈز، میسن گوڈنگ، ٹیانا ٹیلر، اینڈی گارسیا، مائیک ایپس سمیت کئی معروف فنکار بھی شامل ہیں۔

Heartstopper Forever :
رومانوی ڈرامہ ہارٹ اسٹوپر فار ایور
مقبول رومانوی سیریز Heartstopper Forever کی جذباتی کہانی اب اپنی آخری منزل پر پہنچ رہی ہے۔

ہارٹ اسٹوپر فار ایور میں چارلی اور نک کی محبت ایک نئے امتحان سے گزرتی ہے جب نک یونیورسٹی کی تعلیم کے لیے دوسرے شہر منتقل ہو جاتا ہے، جبکہ چارلی نئے تعلیمی سال کا آغاز کرتا ہے۔

لانگ ڈسٹنس ریلیشن شپ، محبت، دوستی، خود کو پہچاننے کی جدوجہد اور جوانی کے نشیب و فراز اس فلم کا مرکزی موضوع ہیں۔ فلم میں کٹ کونر، جو لاک، یاسمین فینی، ولیم گاؤ اور دیگر معروف اداکار اپنے کردار دوبارہ نبھاتے نظر آئیں گے۔

بھارتی سنیما کی اس نیٹ فلکس اوریجنل فلم میں سنی دیول ممتاز وکیل ارجن مہرا کے کردار میں جلوہ گر ہوں گے۔

23 000 Lives جرمن فلم
حقیقی واقعات سے متاثر یہ جرمن فلم جولائی کی سب سے متاثر کن ریلیز میں شمار کی جا رہی ہے۔

23 000 Lives نوجوان رضاکاروں کے ایک ایسے گروہ کی سچی جدوجہد بیان کرتی ہے جو بحیرہ روم کے راستے یورپ پہنچنے کی کوشش کرنے والے پناہ گزینوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت ایک پرانا بحری جہاز خریدتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ان نوجوانوں میں سے کسی کو بھی سمندری ریسکیو کا تجربہ نہیں ہوتا لیکن انسانیت کی خدمت کا جذبہ انہیں ایک ایسی مہم پر لے جاتا ہے جہاں وہ وقت گزرنے کے ساتھ 23 ہزار سے زائد افراد کی زندگیاں بچانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔

فلم میں لوئس ہوفمین، مالا ایمدے، فریڈرک لاؤ، ماریا ڈریگس اور دیگر معروف جرمن فنکار اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

جولائی 2026 میں نیٹ فلکس کی یہ پانچوں فلمیں مختلف موضوعات، منفرد کہانیوں اور مضبوط اداکاری کی بدولت شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اگر آپ ہلکی پھلکی کامیڈی، جذباتی رومانس، سنسنی خیز قانونی ڈراموں یا حقیقی واقعات پر مبنی فلمیں دیکھنا پسند کرتے ہیں تو اس ماہ نیٹ فلکس کی یہ نئی پیشکش آپ کی واچ لسٹ کا حصہ ضرور ہونی چاہئیں۔

نیٹ فلکس کے مطابق جولائی کے آغاز پر نئی ریلیز ہونے والی کئی فلمیں اور سیریز ابھی مقبولیت حاصل کرنا شروع ہوئی ہیں، اس لیے آئندہ ہفتے کی ٹاپ 10 فہرست میں مزید تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔