بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان کے ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان

دورۂ ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے لیے بابر اعظم کو پاکستان ٹیسٹ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا گیا۔

پاکستان کی 16 رکنی اسکواڈ میں بابر اعظم کپتان، شان مسعود، امام الحق، اذان اویس ، عبداللّٰہ فضل، سلمان علی آغا، غازی غوری اور محمد رضوان شامل ہیں۔

اسکواڈ میں ساجد خان، علی عثمان، عامر جمال، محمد علی، محمد عباس، عبید شاہ، اویس ظفر اور خرم شہزاد بھی شامل ہیں۔

مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل فٹنس مسائل کی وجہ سے اسکواڈ کا حصہ نہیں ہیں۔

پاکستان ٹیم دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ میچز سے کرے گی۔ قومی ٹیم 18 جولائی کو ٹراوبا میں وارم میچ کھیلے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک ٹراوبا میں کھیلا جائے گا۔