وینزویلا میں گزشتہ ہفتے آنے والے دو طاقتور زلزلوں کے بعد ہلاکتوں کی تعداد تقریباً 2 ہزار تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور بے گھر ہو چکے ہیں۔
حکام کے مطابق آفٹر شاکس کی شدت اور تعداد میں کمی آئی ہے، جس کے بعد امدادی اور بحالی کی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے۔
قومی اسمبلی کے صدر خورخے روڈریگیز نے ٹیلی وژن پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زلزلوں میں 10 ہزار سے زائد افراد زخمی ہوئے جبکہ تقریباً 15 ہزار افراد اپنے گھروں سے بے دخل ہو کر عارضی پناہ گاہوں میں منتقل ہو گئے ہیں۔
انہوں نے لاپتا افراد کی کوئی سرکاری تعداد جاری نہیں کی، تاہم اپوزیشن کے مرتب کردہ اعداد و شمار کے مطابق 40 ہزار سے زائد افراد اب بھی لاپتا ہیں۔ ان اعداد و شمار کی آزادانہ تصدیق نہیں ہو سکی۔


















































































