سندھ ایمبلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ ایک کامیاب اور بے مثال ادارہ

SESSI

سندھ ایمبلائز سوشل سکیورٹی انسٹیٹیوٹ

ایک کامیاب اور بے مثال ادارہ

اس ادارے کی خدمات کارکردگی اور اقدامات قابل تعریف اور لائق تحسین ہیں

ادارے کے جاری اور نئے منصوبے انقلابی نوعیت کے ہیں

ادارے کی انتظامیہ افسران اور ورکرز کا جذبہ اور ولولہ دیدنی ہے اس ادارے سے محنت کا اس طبقے کو بہت توقعات ہیں اب تک کی کامیابیوں اور مستقبل کے پرعزم منصوبوں کے حوالے سے ایک خصوصی رپورٹ

special report

coming soon


سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن میں حج قرعہ اندازی،
خوش نصیب ہیں وہ لوگ جنہیں حج بیت اللہ کی سعادت نصیب ہوتی ہے، کمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو

کراچی( ) سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے زیراہتمام سیسی ہیڈ آفس میں حج قرعہ اندازی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کے خوش نصیب ملازمین کو حج بیت اللہ کی سعادت کے لیے قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب کیا گیا جو اگلے سال 2027 میں ادارے کی طرف سے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کریں گے۔
پیپلزلیبر بیورو سندھ کے صدر و سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، پیپلز لیبر بیورو کراچی ڈویژن کے صدر اسلم سموں نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پرکمشنر سیسی ہادی بخش کلہوڑو نے بذریعہ کمپیوٹر حج قرعہ اندازی کی۔ انہوں نے کہا کہ سندھ سوشل سیکورٹی اپنے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کوشاں رہا ہے اور حج قرعہ اندازی کا یہ سلسلہ اسی روایت کا تسلسل ہے۔ انہوں نے حج کی سعادت کیلئے منتخب ہونے والے تمام ملازمین کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے دعا کی۔ مہمانِ خصوصی حبیب الدین جنیدی نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ادارے کی اس کاوش کو سراہا اور کہا کہ ملازمین وہاں جا کر اپنے ملک اور ادارے کیلئے خصوصی دعائیں کریں۔ تقریب میں ادارے کے اعلیٰ افسران، اسٹاف اور دیگر نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پیپلز اسٹاف یونین سندھ CBA کے عہدیداران صدر احمد نواز سمیجھو، چیئرمین اعجاز عباسی اور دیگر عہدیداروں بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر پیپلز اسٹاف یونین (سی بی اے) کے صدر احمد نواز نے مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی ، اسلم سموں اور کمشنر سیسی کا شکریہ ادا کیا اور شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی ۔ صدر پیپلزاسٹاف یونین سی بی اے اعجاز عباسی نے اختتامی کلمات کہے اور تقریب میں شرکت کرنے والے افسران و ملازمین و دیگر کا شکریہ ادا کیا اور حج بیت اللہ کی سعادت کیلئے منتخب ہونے والے ملازمین کو مبارکباد دی۔
===================

فنانس بل 2026-27: پاکستان بھر کے سوشل سیکورٹی اداروں اور ورکرز ویلفیئر بورڈز کو انکم ٹیکس سے مکمل استثنا حاصل

صوبائی وزیرِ محنت سندھ سعید غنی کی کاوشیں رنگ لے آئیں، ترمیمی فنانس بل کے ذریعے ملک بھر کے سماجی تحفظ کے اداروں کے کنٹری بیوشن اور فنڈز کو انکم ٹیکس سے استثنا مل گیا

کراچی: پارلیمنٹِ پاکستان نے ترمیمی فنانس بل 2026-27 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکنڈ شیڈول کے کلاز 57 میں اہم ترمیم منظور کر لی ہے، جس کے تحت اب پاکستان بھر کے تمام صوبائی ایمپلائز سوشل سیکورٹی اداروں، بشمول سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن (SESSI)، اور تمام ورکرز ویلفیئر بورڈز کو انکم ٹیکس سے باقاعدہ استثنا حاصل ہو گیا ہے۔ یہ تاریخی قانون سازی ملک بھر کے سماجی تحفظ کے اداروں اور لاکھوں محنت کشوں کے لیے ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے۔

ترمیمی فنانس بل 2026-27 کے ذریعے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001 کے سیکنڈ شیڈول کے کلاز 57 میں ہونے والی اس اہم ترمیم کے نتیجے میں ملک بھر کے تمام صوبائی سوشل سیکورٹی اداروں کو پہلی مرتبہ اس فہرست میں باقاعدہ شامل کر لیا گیا ہے۔ اس تاریخی قانونی پیش رفت سے سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن سمیت ملک بھر کے تمام سوشل سیکورٹی اداروں، ورکرز ویلفیئر بورڈز اور ان سے وابستہ لاکھوں محنت کشوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔

اس قانون سازی کے نتیجے میں اب سوشل سیکورٹی اداروں اور ورکرز ویلفیئر بورڈز کے کروڑوں روپے انکم ٹیکس کی مد میں ادا ہونے کے بجائے محنت کشوں اور ان کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود، علاج معالجہ، سماجی تحفظ، مالی معاونت اور دیگر فلاحی خدمات پر خرچ کیے جا سکیں گے، جس سے ان اداروں کی مالی استعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

یہ اہم کامیابی صوبائی وزیرِ محنت سندھ جناب سعید غنی کی خصوصی دلچسپی، مؤثر قیادت، مسلسل کاوشوں اور ذاتی پیروی کا نتیجہ ہے۔ اس سلسلے میں سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے کمشنر ہادی بخش کلہوڑو، ڈائریکٹر فنانس اسد حیدر عابدی اور ممبر گورننگ باڈی سیسی انجینئر ایم اے جبار میمن نے بھی اس معاملے کو منطقی انجام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کی جانب سے اس تاریخی کامیابی پر صوبائی وزیرِ محنت سندھ جناب سعید غنی، کمشنر سیسی جناب ہادی بخش کلہوڑو، ممبران گورننگ باڈی، ڈائریکٹر فنانس اور اس قومی مقصد کے حصول میں کردار ادا کرنے والے تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو دلی مبارکباد پیش کی گئی ہے۔

ترجمان سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن کے مطابق یہ قانون سازی نہ صرف سوشل سیکورٹی اداروں کی مالی بنیادوں کو مزید مستحکم کرے گی بلکہ اس کے نتیجے میں محنت کشوں کو فراہم کی جانے والی طبی، مالی، سماجی تحفظ اور فلاحی سہولیات کے دائرۂ کار میں بھی نمایاں وسعت اور بہتری آئے گی، جس سے ملک بھر کے لاکھوں صنعتی، تجارتی اور دیگر رجسٹرڈ کارکنان اور ان کے خاندان مستفید ہوں گے۔

وسیم جمال
ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز
سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن