ٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام کا مقصد عوام تک بروقت معلومات کی رسائی کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے قبل ہی اداروں کو متحرک کرتے ہوئے عوام کو بروقت اور درست معلومات پہنچائی جا سکیں

جعفراباد۔ رپورٹ ۔ محمد زیب بلوچ

ڈپٹی کمشنر جعفرآباد خالد خان نے کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام کا مقصد عوام تک بروقت معلومات کی رسائی کو یقینی بنانا ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے قبل ہی اداروں کو متحرک کرتے ہوئے عوام کو بروقت اور درست معلومات پہنچائی جا سکیں متوقع مون کی بارشوں سے نمٹنے کیلئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ایمرجنسی آپریشن سینٹر ضلعی انتظامیہ اور عوام کے درمیان بہتر اور موثر رابطہ کاری کا ذریعہ ثابت ہو گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں اقوام متحدہ اور برطانیہ کے ادارے کی جانب سے کسی بھی ہنگامی صورتحال سے بروقت نمٹنے کیلئے قائم کئے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر غیر سرکاری تنظیم ایکٹیڈ کے صوبائی کوآرڈینیٹر عاصم رضا ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر عمران نبی بھٹی لاجیسٹک منیجر فہیم رضا و دیگر بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر نے عالمی اداروں اور ایکٹیڈ کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے قیام پر ان کے کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کوشش ہے کہ ضلعی سطح پر ڈی ڈی ایم اے کو مزید فعال اور منظم بناتے ہوئے ایسے دیرپا اور سنجیدہ اقدامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی سے فوری طور پر نمٹا جا سکے ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی تین سیلابوں سے جعفرآباد میں انفراسٹرکچر تباہی سے دوچار ہوئی ہے تاہم ہماری یہ کوشش ہے کہ ایسے اقدامات کئے جائیں جس سے سیلاب جیسے صورتحال کا سامنا نہ کرنا پڑے