8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پنجتنی اٹک سے برآمد ہوا جو سخت سکیورٹی انتظامات کے دوران اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ اٹک کینٹ میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا،

اٹک ( مہتاب منیرخان سے ) 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ پنجتنی اٹک سے برآمد ہوا جو سخت سکیورٹی انتظامات کے دوران اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیہ اٹک کینٹ میں پُرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا،انجمن جانثاران حسین کے زیر اہتمام برآمد ہونے والے جلوس میں سینکڑوں عزاداروں نے شرکت کی،عزاداروں نے نوحہ خوانی، ماتم اور زنجیر زنی کر کے شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت پیش کیا،نماز ظہرین فوارہ چوک میں مولانا ظفر حسین کی امامت میں ادا کی گئی جبکہ انتظامات انجمن شہزادہ علی اکبر کی جانب سے کیئے گئے،عزاداروں سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ظفر حسین ظفری نے کہا کہ واقعہ کربلا تاریخ انسانیت کا ایک ابدی درس ہے جو حق اور باطل کے درمیان واضح فرق کو نمایاں کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ امام حسین کی قربانی اسلامی تاریخ کا محض ایک واقعہ نہیں بلکہ حق،اخلاقی بلندی اور نظریاتی مزاحمت کی عظیم علامت ہے،انہوں نے موجودہ دور کی ظلم و جبر کی قوتوں کو شکست دینے کے لیے قومی اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت پر بھی زور دیا،ضلعی پولیس کی جانب سے جلوس کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے،جلوس کے راستوں کو خار دار تاروں کے ذریعے سیل کیا گیا جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لیے ایلیٹ فورس، رینجرز اور حساس اداروں کے اہلکار تعینات رہے،کمشنر راولپنڈی انجینئر عامر خٹک،آر پی او راولپنڈی بابر سرفراز الپا، ڈپٹی کمشنر راؤ عاطف رضا، ڈی پی او سردار موارہن خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل انیل سعید، ایس پی انویسٹی گیشن زینب ایوب، اسسٹنٹ کمشنر اٹک محمد عارف قریشی،ڈی ایس پی الیاس بیگ، ایس ایچ او تھانہ سٹی اٹک سجاد حیدر، ایس ایچ او تھانہ صدر اٹک انسپکٹر تیمورخان علی زئی نے جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کی اس موقع پر رکن پنجاب اسمبلی سید اعجاز حسین بخاری، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان، ڈسٹرکٹ مینیجر آر ڈبلیو ایم سی کاشف جاوید، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر میاں محمد اشفاق، ایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال اٹک ڈاکٹر جواد الہی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر سید تقی شاہ ،صدر پی ایم اے اٹک کرنل ڈاکٹر سید سجاد حسین نقوی،ایس ڈی او آئیسکو اٹک سٹی اشفاق خان، لائن سپرٹنڈنٹ شیخ صفدر،انچارج وزیر اعلیٰ مریم نواز سبیل انیشی ایٹو عامر الیاس اور دیگرموجود تھے جبکہ وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کے محرم الحرام کے حوالے سے قومی پیغام امن کے تحت صدر ڈسٹر کٹ مرکزی سیرت کمیٹی رجسٹرڈاٹک الحاج محمد الیاس چشتی، جنرل سیکرٹری ندیم رضا خان، ڈپٹی جنرل سیکرٹری شہزاد انجم بٹ،سالار اعلی عبدالقیوم بٹ، نائب سالار اعلی خالد محمود اعوان،آفس سیکرٹری محمد عارف، کنٹرولر ملک مجاہد مشتاق ایڈووکیٹ ہائی کورٹ نے شرکت کی، چیف آفیسر بلدیہ اٹک سردار آفتاب احمد خان اور ان کے عملہ کے تعاون سے جلوس کے راستوں پر پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں، جبکہ میڈیکل ایڈ کیمپس بھی قائم کیے گئے۔ ریسکیو 1122 اور موبائل میڈیکل ٹیمیں عزاداروں کو ہنگامی طبی امداد فراہم کرنے کے لیے الرٹ رہیں،صدر انجمن جانثاران حسین سید رضا حیدر نقوی نے شدید گرمی کے موسم میں عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی شدت کم کرنے کے لیے واٹر سپرے گنز کی فراہمی، ٹھنڈے پانی اور شربت کی سبیلوں کے انتظامات قابلِ تحسین ہیں،انہوں نے ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی کے بہترین انتظامات کو بھی سراہا اور کہا کہ انتظامیہ نے عزاداروں کے لیے صاف ستھرا اور بہتر ماحول فراہم کرنے کے لیے بہترین اقدامات کیے، منتظمین نے جلوس کے دوران جامع اور مؤثر سکیورٹی انتظامات کرنے پر اٹک پولیس کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔