
بدترین ٹریفک حادثات اور افسوسناک واقعات ۔۔۔۔
جان لیوا ٹریفک حادثات کا اپڈیٹ ۔

کون زخمی کون کہاں پر زیر علاج ؟


حادثات کے بارے میں اپڈیٹ صرف جیوے پاکستان پر ملاحظہ فرمائیں
========================
پانی کے ٹینک میں ڈوب کر بچہ جاں بحق
04 جولائی ، 2026
کراچی(اسٹاف رپورٹر ) تیسر ٹاون سیکٹر 5/4 میں پانی کے ٹینک میں ڈوب کر 7سالہ ممتاز ولد طارق جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق متوفی اپنے دوستوں کے ہمراہ کھیلتے ہوئے ڈوبا۔
ژوب: کوئٹہ سے پشاور جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 40 افراد جاں بحق
تازہ خبریں03 جولائی ، 2026
بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے داناسر میں بس کھائی میں گر گئی جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق حادثے میں 8 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
جامشورو میں بس کھائی میں گرگئی، 10 مسافر جاں بحق، 15 زخمی
پولیس کا کہنا ہے کہ بس کوئٹہ سے پشاور جا رہی تھی، بریک فیل ہونے کے باعث حادثہ ہیش آیا۔
زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
وزیرِ اعلی بلوچستان کے معاون شاہد رند نے کہا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بس میں زیادہ مسافر سوار تھے، حادثے کا شکار ہونے والی بس میں پیچھے خراب ہوئی بس کے مسافر بھی سوار تھے۔
شاہد رند نے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ افسران حادثے کی وجوہات کا تفصیلی جائزہ لے رہے ہیں، حادثے کی مکمل تحقیقات کے بعد حقائق عوام کے سامنے لائے جائیں گے۔
======================
گھگھر پھاٹک، فلور مل کی تیسری منزل سے گر کر مزدور جاں بحق
03 جولائی ، 2026
کراچی(اسٹاف رپورٹر)گھگھرپھاٹک کے قریب نجی فلورمل میں کام کے دوران تیسری منزل سے گرکرمزدور 30 سالہ محمدکاشف جاں بحق ہوگیا۔
=====================

سگنل توڑنے والے رکشے کے ساتھ خوفناک حادثہ، فوٹیج
کراچی (02 جولائی 2026): شہر قائد کے علاقے ڈیفنس میں رکشہ حادثہ میں کئی افراد معمولی زخمی ہو گئے، سگنل توڑنے والے رکشے کی مبینہ جلد بازی کے باعث اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ڈرائیور نے کئی مسافروں کی جانیں خطرے میں ڈال دی تھیں۔
اس حادثے کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز نے حاصل کی ہے، جس میں سیاہ رنگ کی کار کو سڑک پر جاتے دیکھا جا سکتا ہے، دوسری جانب سگنل بند ہونے کے باوجود ایک رکشہ تیزی سے چلا آ رہا تھا، جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ رکشہ آ کر کار سے بری طرح ٹکرا گیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں اُس سمت والے لال سگنل کو دیکھا جا سکتا ہے جہاں سے رکشہ چلا آ رہا تھا، تاہم اس نے سڑک خالی دیکھتے ہوئے سگنل کی تعمیل کی ضرورت محسوس نہیں کی اور دل دہلا دینے والے حادثے کا سبب بن گیا۔
فوٹیج کے مطابق حادثے کے بعد رکشہ مکمل طور پر ٹوٹ گیا اور اس کے اندر بیٹھی ہوئی سواریاں باہر آ گریں، رکشے کے اندر ڈرائیور سمیت 7 افراد سوار تھے، جو حادثے کے فوراً بعد سڑک پر ادھر ادھر پڑے ہوئے تھے۔
واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے یہ حادثہ ٹریفک قانون کی پابندی نہ کرنے کے سبب رونما ہوا ہے۔
================================

سوات: جھیل سیف اللہ میں سیاحوں کی کشتی الٹنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق
دریائے سوات میں جھیل سیف اللّٰہ کے مقام پر سیاحوں سے بھری کشتی الٹنے کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقعے میں 4 افراد کی تلاش جاری ہے، کشتی میں ایک ہی خاندان کے 9 افراد سوار تھے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق حادثہ جھیل سیف اللّٰہ کے مقام پر پیش آیا، جہاں کشتی الٹنے کے بعد ریسکیو کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 5 سیاحوں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ 4 لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، جبکہ امدادی ٹیمیں لاپتہ افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔
==========================
میانوالی: چشمہ بیراج پر پکنک کے دوران 2 لڑکیاں دریائے سندھ میں ڈوب کر لاپتہ
خبریں01 جولائی ، 2026
میانوالی: چشمہ بیراج پر پکنک کے دوران 2 لڑکیاں دریائے سندھ میں ڈوب کر لاپتہ
میانوالی میں چشمہ بیراج کے مقام پر دریائے سندھ میں دو لڑکیاں ڈوب کر لاپتہ ہوگئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، دونوں لڑکیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ چشمہ کے مقام پر پکنک منانے آئی تھیں کہ اس دوران دریائے سندھ میں ڈوب گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق لاپتہ ہونے والی لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ حوا اور 18 سالہ شمائلہ کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ٹیمیں دریائے سندھ میں دونوں لڑکیوں کی تلاش کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔
=====================

ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے والوں کی ویگو گاڑی دریا میں بہہ گئی
ناران: دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے والوں کی ویگو گاڑی دریا میں بہہ گئی
مانسہرہ(یکم جولائی 2026): سیاحتی مقام ناراں میں دریائے کنہار میں ٹک ٹاک بنانے کی کوشش کے دوران سیاحوں کی ویگو گاڑی دریا کے تیز بہاؤ میں بہہ گئی، تاہم رافٹنگ ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار افراد کی جانیں بچا لیں۔
ڈی ایس پی صداقت خان کے مطابق سرگودھا سے تعلق رکھنے والے چار دوستوں نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی غرض سے اپنا ویگو ڈالا دریائے کنہار سے پار کرنے کی کوشش کی۔
اس دوران گاڑی دریائے کنہار کی تیز موجوں کی نذر ہو گئی۔ وہاں موجود رافٹنگ ٹیم نے فوری اور بہادرانہ کارروائی کرتے ہوئے گاڑی میں سوار چاروں دوستوں کو بحفاظت نکال لیا، جبکہ دریا میں بہنے والی گاڑی کو نکالنے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
ڈی ایس پی صداقت خان نے سیاحوں کو ہدایت کی ہے کہ تفریحی مقامات پر آنے والے افراد یہاں کی خوبصورتی اور ٹھنڈے موسم سے لطف اندوز ہونے تک خود کو محدود رکھیں اور ممنوعہ مقامات پر غیر ضروری مہم جوئی کر کے اپنی زندگیوں کو خطرے میں نہ ڈالیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اس وقت پہاڑوں سے برف پگھلنے کا عمل تیزی سے جاری ہے جس کی وجہ سے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ اچانک تیز ہو جاتا ہے، جو کسی بھی وقت انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔
==========================

لاہور ٹیوشن سینٹر سانحے کی ایف آئی آر درج، زخمی بچے اسپتال سے ڈسچارج
لاہور کاہنہ ٹیوشن سینٹر کی چھت
لاہور (01 جولائی 2026): لاہور ٹیوشن سینٹر سانحے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی، جب کہ زخمی بچے اسپتال سے ڈسچارج کر دیے گئے ہیں۔
لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق ہو گئے ہیں، پولیس نے انفورسمنٹ انسپکٹر نشتر زون کی مدعیت میں اس واقعے کا مقدمہ درج کر لیا۔
ایف آئی آر کے مطابق افسوس ناک حادثے میں 14 بچے جاں بحق، اور 8 زخمی ہوئے، چھت پر غفلت اور لاپرواہی کے باعث کام کرنے سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، کمزور چھت کے نیچے ٹیوشن سینٹر بنایا گیا اور چھت پر مرمت کا کام کیا گیا، زیادہ وزن پڑنے سے چھت نیچے آن گری، اور ملبے تلے دب کر چودہ بچے جاں بحق ہوئے۔
لاہور ٹیوشن سینٹر حادثہ، صدر اور وزیر اعظم کا ردِ عمل
متن میں کہا گیا ہے کہ چھت گرنے کے حادثے میں خاتون ٹیچر سمیت 8 بچے زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق پولیس نے مکان مالک سمیت 5 افراد کو حراست میں لے رکھا ہے، تفتیش مکمل ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
دوسری طرف اسپتال ذرائع نے کہا ہے کہ ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے زخمی ہونے والے 6 بچوں کو ٹی ایچ کیو کاہنہ اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے، ایک زخمی بچے اور لیڈی ٹیچر کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز منتقل کر دیا گیا ہے۔
=======================
عبداللّٰہ شاہ غازی کے مزار پر زیارت کیلئے جانے والوں پر فائرنگ، 5 افراد زخمی
01 جولائی ، 2026
کراچی(اسٹاف رپورٹر) عبداللہ شاہ غازی کے مزار پر زیارت کے لئے جانے والے عقیدت مندوں پر کلفٹن دو تلوار کے قریب مسلح ملزمان نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں5افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق کلفٹن 2تلوار ، ڈرائیونگ لا ئسنس برانچ کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح ملزمان نے رکشا پر فائرنگ کرد ی جس کے نتیجے میں 21سالہ حافظ علی ولد محمد سلیم ،20سالہ سمامہ ولد اویس ،24سالہ حافظ محمد طلحہٰ ولد غلام مصطفیٰ ،32سالہ محسن رضا ولد سجاد احمد او ر 19سالہ مبشر زخمی ہوگئے،پولیس کے مطابق واقعہ ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر پیش آیا ،تمام زخمی ہونے والے افراد پنجاب کے علاقے گجرانوالہ کے رہائشی ہیں اور دو روز قبل قافلے کے ہمراہ کراچی میں دعوت اسلامی کے مرکز فیضان مدینہ آئے تھے۔
=================
سینڈزپٹ پر نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق
سینڈزپٹ پر نہاتے ہوئے دو نوجوان ڈوب کر جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)منوڑا روڈ سینڈزپٹ ہٹ نمبر 15 کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو ماڑی پور تھانے کے علاقے منوڑا روڈ سینڈزپٹ ہٹ نمبر 15 کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے جن کی لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کاروں نے سمندر سے ریسکیو کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے لئے سول اسپتال منتقل کر دیں۔ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 18 سالہ سیف قریشی ولد انور قریشی اور 27 سالہ زبیر گل ولد محمود گل کے نام سے کی گئی، جاں بحق ہونے والے دونوں نوجوان آپس میں دوست تھے اور پاک کالونی حسرت موہانی کالونی کے رہائشی تھے ۔ماڑی پور تھانے کے ڈیوٹی افسر ذوالقرنین نے بتایا کہ پاک کالونی کے رہائشی 4 دوست پکنک پر سینڈزپٹ کے مقام پر آئے تھے جہاں چاروں دوست سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گئے، 2 دوست تو خود سمندر سے نکل آئے لیکن 2 دوست ڈوب کر جاں بحق ہوگئے ۔پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی لاشیں ورثا کے حوالے کر دیں۔

مری ایکسپریس وے پر مسافر وین مکمل جل گئی
خبریں26 جون ، 2026
مری ایکسپریس وے پر مسافر وین میں آگ لگ گئی جس کے باعث وین مکمل جل گئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر وین میں 18 افراد سوار تھے جو بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق آتشزدہ وین کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، وین راولپنڈی سے کشمیر جارہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق فائربریگیڈ نے گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیا، گاڑی ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے آگ کی لپیٹ میں آئی۔
===================
ماڑی پور اور سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثات، ایک شخص اور بچی جاں بحق
26 جون ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی 12سالہ سمیہ دختر کمال حسین سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، متوفیہ مچھر کالونی کی رہائشی تھی ، سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب تیز رفتار وین کی ٹکر سے راہ گیر 65سالہ نواب الدین سومرو ولد محمد سومرو جاں بحق ہوگیا، متوفی سعدی ٹاؤن کا رہائشی بتاتا جاتا ہے۔
=================
ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دیگر واقعات میں 2افراد جاں بحق
25 جون ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈسٹرکٹ جیل ملیر کے قریب تیز رفتار ٹرک کی ٹکر سے 25 سالہ موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا، پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی، ذمہ دار ڈرائیور فرار ہو گیا، سرجانی فور کے چورنگی کے قریب گھر میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے 36سالہ علی مراد ولد دلشاد جاں بحق ہو گیا، لانڈھی اجمیری کالونی میں کام کے دوران بلڈنگ کی تیسری منزل سے گر کر 40 سالہ مظہر ولد ظفر جاں بحق ہو گیا۔
=================
ماڑی پور اور سپر ہائی وے پر ٹریفک حادثات، ایک شخص اور بچی جاں بحق
26 جون ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ماڑی پور روڈ پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے شدید زخمی 12سالہ سمیہ دختر کمال حسین سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئی، متوفیہ مچھر کالونی کی رہائشی تھی ، سپر ہائی وے سچل موڑ کے قریب تیز رفتار وین کی ٹکر سے راہ گیر 65سالہ نواب الدین سومرو ولد محمد سومرو جاں بحق ہوگیا، متوفی سعدی ٹاؤن کا رہائشی بتاتا جاتا ہے۔


















































































