جرائم کی دنیا کے تازہ واقعات ، ہوش اڑا دینے والی خبریں ، کمزور دل والے قائرین یہ مت پڑھیں ۔

جرائم کی دنیا کے تازہ واقعات ، ہوش اڑا دینے والی خبریں ، کمزور دل والے قائرین یہ مت پڑھیں ۔

====================

ڈیرہ بگٹی میں رقم کے تنازع پر خونریز تصادم، 4 افراد جاں بحق
دو گروپوں کے درمیان فائرنگ سے ایک باپ، اس کا بیٹا اور دو سگے بھائی جان سے گئے، ایک شخص زخمی
ڈیرہ بگٹی: بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ درینجن میں رقم کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والی خونریز فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ زین کوہ درینجن کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب مالی لین دین کے تنازع پر دو گروپ آمنے سامنے آ گئے۔

تلخ کلامی کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ شروع ہو گئی، جس کے نتیجے میں چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک گروپ سے تعلق رکھنے والے باپ اور بیٹا جبکہ دوسرے گروپ کے دو سگے بھائی شامل ہیں۔ زخمی شخص کو فوری طور پر قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

کراچی: لاوارث لاشوں کا خوفناک انکشاف، 6 ماہ میں تقریباً 200 لاشیں برآمد

اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کر دی گئی ہے۔
============================

کراچی: دوست کو آئی فون کا لالچ دے کر والد کو قتل کروانے والا دوسرا بیٹا بھی گرفتار
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر دوست کو آئی فون اور 15 ہزار روپے کا لالچ دے کر والد کو قتل کروانے والے دوسرے بیٹے کو بھی پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نے بھائی کو والد کے قتل کی اجازت دی تھی۔

اس سے قبل پولیس نے ابراہیم حیدری میں کارروائی کرتے ہوئے قتل میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کیا تھا، گرفتار ملزمان میں مقتول اقبال کا بیٹا اعجاز اور اس کا دوست شیراز شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بیٹے نے دوست کو 15 ہزار روپے اور فون کا لالچ دے کر والد کو قتل کروایا، ملزم شیراز نے 23 جون کو اقبال کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔

ملزم اعجاز کا اپنے والد سے جائیداد پر تنازع چل رہا تھا، ملزم سے قتل میں استعمال اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا، جبکہ قتل میں ملوث تیسرے شخص مقتول کے بیٹے ملزم جمشید کو بھی گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جمشید نے اعتراف کیا کہ والد کو قتل کرنے کی اجازت بھائی کو میں نے دی تھی، ابو بڑے بھائی اعجاز کو مارتے تھے۔

===================

بھارت: بیوی کو منانے کیلئے سسرال جانیوالے شخص کو جلا کر قتل کردیا گیا
بھارتی ریاست پنجاب کے ضلع ترن تارن میں گھریلو تنازع ایک المناک واقعے میں تبدیل ہوگیا، جہاں اپنی ناراض بیوی کو واپس لانے کے لیے سسرال جانے والے شخص کو اسکی بیوی کے بھائی نے ہی آگ لگا کر قتل کردیا۔ متاثرہ شخص کو بچانے کی کوشش میں ایک خاتون بھی جھلس کر ہلاک ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی شناخت لووپریت سنگھ اور گرجیت کور کے نام سے ہوئی ہے۔ لووپریت سنگھ 13 جون کو اپنی اہلیہ سندیپ کور کو منانے اور گھر واپس لانے کے لیے اپنے سسرال گیا تھا۔

گھریلو اختلافات کے بعد سندیپ کور اپنے والدین کے گھر رہائش پذیر تھی۔ الزام ہے کہ ملاقات کے دوران لووپریت کے برادر نسبتی سجن سنگھ نے اس پر آتش گیر مادہ چھڑک کر آگ لگا دی۔

اسی دوران سجن سنگھ کی بھابھی گرجیت کور لووپریت کو بچانے کے لیے آگے بڑھی، تاہم وہ بھی شعلوں کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گئی۔ دونوں زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئے۔

واقعے میں ملزم سجن سنگھ بھی جھلس گیا، جسے علاج کے لیے اسپتال میں داخل کروایا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم سجن سنگھ کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
=======================

کراچی: جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے دوست کو آئی فون کا لالچ دیکر باپ کو قتل کروادیا، ملزمان گرفتار
کراچی کے علاقے ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے نے اپنے دوست کو 15 ہزار روپے اور آئی فون کا لالچ دے کر باپ کو قتل کروا دیا۔ پولیس نے دونوں کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملیر ابراہیم حیدری میں جائیداد کے تنازع پر بیٹے کی جانب سے اپنے ہی باپ کو قتل کروانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے اندھے قتل کی اس واردات کو چند ہی دنوں میں حل کرتے ہوئے مقتول کے بیٹے اور اس کے دوست کو گرفتار کرلیا۔

یہ واقعہ تھانہ ابراہیم حیدری کی حدود لیبر کالونی میں 23 جون کو پیش آیا تھا، جہاں 52 سالہ شہری محمد اقبال کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔

پولیس تحقیقات میں گرفتار ملزم اعجاز نے اپنے باپ کے قتل کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ والد سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا، باپ کو راستے سے ہٹانے کے لیے اپنے دوست شیراز کو 15 ہزار روپے اور آئی فون کی پیشکش کی، جس نے اس کے والد کو گولیاں مار کر قتل کیا۔

ملزمان نے قتل کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی تھی۔ پولیس نے ملزمان سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی۔
===================

فیصل آباد، 14 سالہ مدرسے کے طالبعلم کا قتل، 2 ساتھی گرفتار
فیصل آباد میں پولیس نے مدرسے کے 14 سالہ طالب علم کے قتل کے الزام میں اس کے 2 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے طالب علم کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش بوری میں بند کر کے گندے نالے میں پھینک دی تھی۔

پولیس کے مطابق واقعہ ڈی ٹائپ کالونی کے ایک مدرسے میں پیش آیا، جہاں سے طالب علم 28 جون کو لاپتہ ہوا تھا، واقعے کے بعد تھانہ بٹالہ کالونی میں نامعلوم افراد کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

پولیس تفتیش کےمطابق مدرسے کے ہی 2 طالب علموں، عرفان اور ریحان نے کمرے کے اندر گلا دبا کر اسے قتل کیا۔

پولیس تفتیش کے مطابق قتل کےبعد ملزمان لاش کو بوری میں ڈال کر سائیکل پر رکھ کر گندے نالے میں پھینک کر آئے، جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سےمزید تفتیش جاری ہے۔
===================


کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کا عہدیدار قتل
کراچی: اورنگی ٹاؤن میں سیاسی جماعت کا عہدیدار قتل
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن 10 نمبر پر فائرنگ سے سیاسی جماعت کا عہدیدار فیصل عباسی جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے، فائرنگ سے دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

واقعے کے بعد مشتعل افراد نے احتجاج کرتے ہوئے روڈ پر آگ لگادی۔

پیپلز پارٹی کے ایم پی اے علی احمد جان نے کہا ہے کہ مقتول منشیات فروشوں اور لینڈ گریبر کےخلاف آواز اٹھانے میں پیش پیش تھا۔
=====================
اوکاڑہ میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد
لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں
اوکاڑہ میں گھر سے خاتون اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد ، لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

اوکاڑہ پولیس کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے جندراکہ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک گھر کے بند کمرے سے خاتون اور اس کے 3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت فوزیہ بی بی کے نام سے ہوئی۔ فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے لاشوں کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کر دیا گیا اور واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پولیس کے مطابق واقعے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں، مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

=======================
کوئٹہ: دشت میں راستہ بھٹک جانے والی فیملی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، کراچی کا رہائشی جاں بحق

سرکاری اسپتال میں پیدا ہونے والے ہر بچے کو سونے کی انگوٹھی ملے گی
کوئٹہ (27 جون 2026): بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں راستہ بھٹک جانے والی فیملی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے کراچی کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔
کوئٹہ (27 جون 2026): بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے دشت میں راستہ بھٹک جانے والی فیملی پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی جس سے کراچی کا رہائشی نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کراچی کا رہائشی علی جمیل جاں بحق ہوا جبکہ گاڑی میں سوار خاتون شدید زخمی ہیں، ناظم آباد کا رہائشی خاندان گاڑی میں کوئٹہ آ رہا تھا، جو گوگل میپ کی غلط رہنمائی سے دشت کے علاقے کھنڈ پہنچ گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ کھنڈ میں نامعلوم مسلح افراد نے گاڑی پر فائرنگ کی، فیملی کے ساتھ موجود دو کم عمر بچے محفوظ رہے، واقعہ گزشتہ رات پیش آیا، لاش اور زخمی خاتون کو کراچی منتقل کر دیا گیا۔

========================


کوئٹہ میں معروف تاجر اور ریسٹورنٹ مالک کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا
کوئٹہ : معروف تاجر اور ریسٹورنٹ مالک محمد ہاشم نورزئی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا، وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے بلیلی میں کچلاک بائی پاس کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے شہر کے معروف تاجر اور ریسٹورنٹ مالک محمد ہاشم نورزئی کو بے دردی سے قتل کر دیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول اپنے گھر سے گاڑی میں شہر کی جانب جا رہے تھے کہ گھات لگائے ملزمان نے انہیں نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے لاش کو اسپتال منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور تفیشی عمل شروع کر دیا ہے۔

معروف تاجر کے سفاکانہ قتل کے خلاف لواحقین اور قبائلی رہنماؤں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بلیلی کے مقام پر لاش رکھ کر قومی شاہراہ پر دھرنا دے دیا، قومی شاہراہ بلاک ہونے کے باعث کوئٹہ سے ژوب اور چمن کے درمیان ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت مکمل طور پر معطل ہو کر رہ گئی ہے۔

مظاہرین نے اعلان کیا ہے کہ جب تک قاتل گرفتار نہیں ہوتے، دھرنا چوبیس گھنٹے جاری رہے گا۔

تاجر برادری کے شدید ردعمل کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہاشم نورزئی قتل کیس کی شفاف اور تیز ترین تفتیش کے لیے معاملہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے سپرد کر دیا گیا ہے، جس کی سربراہی ایس پی لیول کے افسر کریں گے۔

رکن صوبائی اسمبلی ملک نعیم بازئی اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ دھرنا دینے والے لواحقین کے پاس پہنچ گئے ہیں اور حکومتی سطح پر مظاہرین سے مسلسل مذاکرات جاری ہیں۔

حکومتی ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندان سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور یقین دلایا ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر مقتول کے خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔
========================

(27 جون 2026): سرگودھا میں 14 سالہ بچے کو مبینہ طور پر زیادتی کی شکایت کرنے پر زندہ دفن کرنے کی کوشش کا انکشاف ہوا ہے۔

سرگودھا میں ایک 14 سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا اور جب اس نے زیادتی کی شکایت کی تو بااثر ملزمان نے اسے زندہ دفن کر دیا۔ تاہم خوش قسمتی سے بچے کی جان بچ گئی۔

قریبی کھیتوں میں موجود افراد نے زمین سے بچے کے رونے کی آوازیں سن کر فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد پولیس نے موقع پر پہنچ کر لڑکے کو نکالا اور تشویشناک حالت میں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا۔

اسپتال میں ہوش آنے پر متاثرہ لڑکے نے پولیس کو دردناک واقعے کی تمام تفصیلات بتائیں۔ متاثرہ لڑکے کے بیان کے مطابق، قمر نامی ملزم نے اس کے ساتھ زیادتی کی تھی۔ جب اس نے قمر کے بڑے بھائی سے اس درندگی کی شکایت کی تو تین افراد نے مل کر اس پر بدترین تشدد کیا اور اسے زندہ دفن کر دیا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے کے مرکزی ملزم قمر کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ دو دیگر ملزمان امجد اور وارث کو گزشتہ روز ہی گرفتار کیا جا چکا تھا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں ملوث تینوں ملزمان (قمر، امجد اور وارث) اب پولیس کی حراست میں ہیں اور ان سے واقعے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

واضح رہے کہ زیادتی سے متعلق دعویٰ متاثرہ بچے کے اہل خانہ کی جانب سے کیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات جاری ہونے کی تصدیق کی ہے۔
====================

لاہور: مدرسے کے استاد کے مبینہ تشدد سے 12 سالہ طالبعلم جاں بحق
لاہور کے علاقے برکی میں مدرسے کے استاد کے مبینہ تشدد سے 12 سال کا طالبعلم جاں بحق ہو گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکا بہاولپور سے پڑھنے لاہور آیا تھا، قاری نے بچے کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے کہا ہے کہ بچے کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی، ملزم فرار ہے۔
================

سرجانی ٹاؤن میں باپ نے کمسن بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا
26 جون ، 2026
کراچی ( اسٹاف رپورٹر )سرجانی ٹاؤن میں باپ نے کمسن بیٹے کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر36تیسر ٹاؤن اتوار بازار اسٹڈیم کے قریب گھر میں تشدد سے کمسن بچہ جاں بحق ہوگیا جس کی لاش عباسی شہید اسپتال لائی گئی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی بچے کی شناخت 10سالہ حیدر علی ولد اظہر علی کے نام سے ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول بچے کو اس کے والد اظہر علی نے تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا ہے۔ ملزم اظہر علی اور اس کے بھائی سلطان علی کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اور اس کی اہلیہ کے درمیان طلاق ہو چکی ہے۔ گرفتار ملزم کی سابقہ اہلیہ کا آبائی تعلق ملتان سے تھا۔ شوہر سے طلاق کے بعد وہ واپس ملتان چلی گئی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ بچہ آئے روز کے تشدد سے دلبرداشتہ ہو کر دو روز قبل اپنے والد کے گھر سے بھاگ گیا تھا۔

=============================

اورماڑہ :موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص ہلاک
26 جون ، 2026
کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)اورماڑہ میںگھر میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکہ خیز مواد پھٹنے سے ایک شخص جاںبحق ہو گیا۔مزید تحقیقات کی جاری ہیں ۔
مسلح افراد نے گیس بوزر اور ٹرالر کو نذر آتش کر دیا، ایک ڈرئیور اغوا
26 جون ، 2026
نوشکی (نامہ نگار) پاک ایران قومی شاہراہ این 40 پر مل کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے گیس بوزر اور ٹرالر کو نذر آتش کر دیا جس سے گیس بوزر جل کر خاکستر ہو گیا ایک ڈرائیور کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔
===================


بھارت: شادی سے کچھ ماہ قبل لڑکی نے منگیتر کا قتل کر دیا
بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں شادی سے کچھ ماہ قبل ایک لڑکی نے اپنے منگیتر کا قتل کر دیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ریاست مہاراشٹر میں کیتن اگروال نامی ایک لڑکے کی شادی سے کچھ ماہ قبل موت ہو گئی، موت کے بعد اس کی منگیتر سیا گوئل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک جذباتی اسٹوری شیئر کی جس میں لکھا تھا کہ ’تم مجھے میری سالگرہ پر چھوڑ گئے، واپس آ جاؤ‘۔

ابتداء میں کیتن اگروال کی موت کو ایک حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بھارتی پولیس کی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ 18 جون کو سیا گوئل نے کیتن اگروال کو اپنی سالگرہ کے موقع پر لوہا گڑھ قلعے سے مبینہ طور پر دھکا دے کر گہری کھائی میں گرا دیا تھا۔

پولیس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ سیا گوئل کا مبینہ طور پر چیتن چوہدری نامی شخص کے ساتھ تعلق تھا، اس لیے ان دونوں نے کیتن اگروال کو راستے سے ہٹانے کے لیے کئی ہفتوں پہلے ہی اسے قتل کرنے کا منصوبہ بنا لیا تھا۔

پولیس نے قتل کرنے اور حادثے کا ڈرامہ رچانے کے الزام میں سیا اور چیتن کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
=======================
دو خواتین سمیت 3 افراد نے مبینہ خودکشی کرلی
24 جون ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں میں دو خواتین سمیت 3افراد نے مبینہ طور پر پھندا لگا کر خودکشی کر لی، تفصیلات کے مطابق ملیر الامین سوسائٹی کے قریب گھر سے 25سالہ دانیال ولد یوسف مسیح کی پھندا لگی لاش ملی پولیس نے بتایا کہ متوفی نے گھریلو رنجش کے باعث پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کی ہے، ایف سی ایریا میں فلیٹ سے 35سالہ سعدیہ زوجہ عاطف کی پھندا لگی لاش ملی، پولیس نے بتایا کہ خاتون نے پھندا لگا کر مبینہ خودکشی کر لی، ایف بی ایریا بلاک 10پارک کے قریب گھر سے 32سالہ مباہ زوجہ جاوید کی پھندا لگی لاش ملی، گھر والوں کے مطابق مبینہ خودکشی کی ہے۔
==================

پیپلز چورنگی کے قریب کار شوروم کے سابق ملازم ، لیاقت آباد سی ون ایریا میں نشے کے عادی شخص نے مبینہ خود کشی کرلی
23 جون ، 2026
کراچی (اسٹاف رپورٹر)پیپلز چورنگی کے قریب کار شوروم کے سابق ملازم 25 سالہ محمد عبید اللہ ولد عبدالرئوف نے کو گولی مارکر مبینہ خود کشی کرلی ،پولیس کے مطابق متوفی تقریباً 8 ماہ قبل ملازمت چھوڑ کر چلا گیا تھا ،متوفی اسی کار شوروم پر آیا ،اچانک اس نے دراز سے پستول نکال کر خود کو گولی مار کر خود کشی کرلی ، متوفی بےروزگار اور مقروض تھا ، دریں اثنا لیاقت آباد سی ون ایریا میں گھر سے 25 سالہ عبداللہ ولد محمد سلیم کی پھندا لگی لاش ملی،پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جاں بحق شخص نے مبینہ خودکشی کی ہے ، متوفی نشے کا عادی اور اکثر نشے کے لیے پیسے نہ ہونے پر اپنی والدہ اور نانی کو تنگ کرتا تھا۔
==================
اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ غازی آباد میں فائرنگ کے واقعہ میں 45 سالہ حافظ سمیع اللہ ولد مجیب اللہ جاں ہوگیا، مقتول کے بھائی کے مطابق واقعہ کے وقت وہ اپنے سسرال سے موٹرسائیکل پر بیٹے کے ہمراہ گھر آرہا تھا کہ راستے میں موٹرسائیکل سوار دو ملزمان نے عقب سے آکر چلتی موٹرسائیکل پر ایک گولی سر پر ماری اور فرار ہوگئے،کورنگ ایک نمبر سیکٹر 30/A خواجہ نگر گلی نمبر 4 میں واقع گھر میں نامعلوم سمت سے آنے والی گولی لگنے سے 50 سالہ خدیجہ زوجہ عبدالشکور زخمی ہوگئی ، دائود چورنگی فروٹ بازار کے قریب جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 26 سالہ ممتاز ولد بہادر زخمی ہوگیا، بلدیہ ٹاؤن سیکٹر الیون اے میں زیر تعمیر مکان میں نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے مزدو ر گل محمد ولد غلام سرور شید زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو نقاب پوش ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوئے ، نیو کراچی یارو گوٹھ میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ حافظ حسین ولد ایاز حسین زخمی ہوگیا۔
====================

کراچی: چائے نہ پلانے پر دوست نے دوست کو قتل کر دیا، ملزم گرفتار
ملزم کو مزید تفتیش کیلئے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا

پولیس کے مطابق گزشتہ روز صدر کے ایک ہوٹل پر دو دوستوں عباس اور جہانزیب کے درمیان جھگڑا ہوا۔ بات بڑھنے پر ملزم عباس نے تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا۔ جس کے نتیجے میں جہانزیب موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔

واقعے کے بعد ملزم فرار ہو گیا تھا، تاہم صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کا معمہ حل کر لیا اور ملزم عباس کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول جہانزیب رکشہ ڈرائیور تھا جبکہ گرفتار ملزم عباس صدر کے علاقے میں ریڑھی پر پھل فروخت کرتا ہے۔

ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جبکہ واقعے کے مختلف پہلوؤں کی تحقیقات جاری ہیں۔
===========

گھارو، نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی اندھا دھند فائرنگ، دو پولیس اہلکار شہید
21 جون ، 2026
گھارو( نامہ نگار )گھارو کے قریب بابڑا روڈ پر معمول کی ڈیوٹی انجام دینے والے دو پولیس اہلکاروں کو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے شہید کر دیا اور جاتے ہوئے انکا سرکاری اسلحہ بھی ساتھ لے گئے تفصیلات کے مطابق ٹنڈو الہ یار کے رہائشی دو پولیس اہلکار مجید مری اور اکبر مری جو کچھ عرصہ قبل ہی ٹرانسفر ہو کر گھارو پولیس اسٹیشن آئے تھے۔