کمشنر کراچی سید حسن نقوی سےبل اینڈ گیٹس فاونڈیشن کے نمائندے ڈاکٹر نہد آزودی کی کراچی میں ملاقات۔ پولیو کےخاتمہ کے لئےمشاورت اورحکمت عملی پر اتفاق کیا گیا


کمشنر کراچی سید حسن نقوی سےبل اینڈ گیٹس فاونڈیشن کے نمائندے ڈاکٹر نہد آزودی کی کراچی میں ملاقات۔ پولیو کےخاتمہ کے لئےمشاورت اورحکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔کمشنر کراچی کہتے ہیں کہ پولیو کےخاتمے پر حکومت کی خصوصی توجہ ہے۔روٹین امیونائزیشن سے بچوں میں مدافعت بڑھانے میں مدد ملےگی۔پولیو وائرس کے خاتمہ کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ 12 پوزیٹئو نمونوں میں سے 10نمونے نیگیٹو ہو گئے ہیں۔کراچی میں پولیو وائرس کے خاتمہ کی جدوجید میں حوصلہ افزا پیشرفت ہے۔
#Polio
=====================

پاکستان میں پولیو کی کہانی ۔۔۔۔جیوے پاکستان ڈاٹ کام کی زبانی

دنیا بھر میں جو اقدامات کر کے پولیو جیسی لاعلاج بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا گیا وہی اقدامات پاکستان میں بھی جاری ہیں اس وقت پاکستان اور افغانستان ایسے ملک ہیں جہاں پولیو کا خطرناک وائرس پوری طاقت کے ساتھ موجود ہے اور بچوں پر حملہ آور ہو رہا ہے ان بچوں کو پولیو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے اندر پولیو وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے مدافعت بڑھائی جائے اور مدافعت یا مقابلے کی طاقت بڑھانے کے لیے پیدائش سے لے کر پانچ سال تک کے بچوں کو انسداد پولیو وائرس کے قطرے پلائے جاتے ہیں ملک بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے رضاکاروں کی ٹیمیں گھر گھر پہنچ کر بچوں کو انسداد پولیو کی ویکسین کے قطرے پلاتی ہیں

اور ان کو پولیو وائرس کے حملوں سے محفوظ بناتی ہیں حکومت کی کوشش اور خواہش اور ہدف ہے کہ کوئی بھی بچہ انسداد پولیو ویکسین کے قطرے پینے سے محروم نہ رہے تاکہ وہ پولیو کا مریض بننے سے بچ سکے ۔یاد رہے کینسر کا علاج تو موجود ہے لیکن پولیو کا علاج ابھی تک دریافت نہیں ہو سکا ایک مرتبہ اگر بچہ پولیو سے متاثر ہو جائے تو پھر وہ ٹھیک نہیں ہو سکتا بلکہ زندگی بھر کے لیے معذوری اس کا مقدر بن جاتی ہے

۔انسداد پولیو مہم کے حوالے سے جو افواہیں پھیلائی جاتی ہیں اور منفی پروپیگنڈا کیا جاتا ہے وہ سب جھوٹ اور بے بنیاد باتیں ہیں طبی ماہرین سے لے کر علماء تک سب اس حوالے سے اپنی رائے اور فتوے دے چکے ہیں لہذا کسی بھی قسم کے گمراہ کن پروپیگنڈے کا شکار ہو کر اپنے بچوں کی زندگیوں کو خطرے میں مت ڈالیں والدین ذمہ داری کا ثبوت دیں اور اپنے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلائیں اور ان کے مستقبل کو محفوظ بنائیں ۔