پیر اور منگل: ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، چند علاقوں میں بارش کا امکان

موسم
پیر کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات کے اوقات میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔
منگل کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بلوچستان اور سندھ میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم شام/رات میں جنوبی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔
پیر کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ رات کے اوقات میں تیزہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے ۔Prob:30% منگل کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم جبکہ شام/رات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش ہو سکتی ہے ۔