موسم
جمعه کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم دن کے دوران گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر ، بالائی پنجاب اور اسلام آباد میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان۔اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری/تیز بارش بھی ہو سکتی ہے۔
جمعہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہشام/رات میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے ۔
Load/Hide Comments


















































































