
تفصیلات کے مطابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کراچی علی زمان جوکیو کا کہنا ہے کہ ابادگاروں سے لے کر ہم صارف تک سب کے حقوق کا تحفظ اور سہولتوں کی فراہمی کے لیے مارکیٹ کمیٹی اپنا بھرپور مثبت کردار ادا کرتی ا رہی ہے ترقیاتی کاموں سے لے کر سہولتوں کی فراہمی تک ہر شعبے میں بتدریج بہتری ائی ہے مزید کام جاری ہیں وسائل کو بروئے کار لا کر مسائل سے نمٹتے ہیں مشکلات اور چیلنج اتے ہیں لیکن منتخب ارکان عوام کی بھلائی اور فائدے کے لیے بہترین اور ضروری فیصلے کرتے ہیں اور ان کی توقعات پر پورا اترنے کی پوری کوشش کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ صوبے بھر کی سبزی منڈیاں جہاں پھل اور سبزیاں دیگر صوبوں سے بھی ا کر فروخت ہوتی ہیں وہاں ضروری سہولتوں کی فراہمی پر توجہ دی جاتی ہے موسم کی شدت گرمی سردی بارش کے لحاظ سے ضروری انتظامات کیے جاتے ہیں جہاں تک پھلوں اور سبزیوں کی قیمت یا ان کے ریٹس کا تعلق ہے تو یہ کامرس کے سنہری اصول یعنی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی کے مطابق کم اور زیادہ ہوتی رہتی ہیں انہوں نے مثال دے کر سمجھایا کہ اگر مارکیٹ میں 80 ٹرک الو
کی ڈیمانڈ ہے اور اس روز ٹرک مارکیٹ میں ا جاتے ہیں تو قیمت میں کمی ا جاتی ہے اور اگر مارکیٹ میں ڈیمانڈ سو ٹرک الو کی ہے اور سپلائی صرف 80 ٹرک ہو تو قیمت خود بہت بڑھ جاتی ہے یہی اصول دیگر سبزیوں اور پھلوں پر لاگو ہوتا ہے ۔
چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کراچی علی زمان جوکھیو اس شعبے کی ہر دل عزیز شخصیت ہیں وہ خود بھی ابادگار ہیں اور


باقاعدہ منتخب ہو کر اس عہدے پر پہنچے مارکیٹ کمیٹی کے حوالے سے انہیں اپنے فرائض اور ذمہ داریوں کا پوری طرح ادراک ہے اور وہ عوامی مسائل سے بھی بخوبی اگاہ ہیں اور ان کے حل کے لیے ایک لائے عمل بھی رکھتے ہیں ان پر بار بار اعتماد کا اظہار ان کی صلاحیت اور قابلیت کی عکاسی کرتا ہے اور وہ بڑے اجلاسوں میں کھل کر بات کرتے ہیں
حق اور سچ کا ساتھ دیتے ہیں اور بنیادی مسائل پر نظر رکھتے ہیں ان کے حل کے لیے کوشاں بھی رہتے ہیں اور ان کے اقدامات اور حکمت عملی کو سراہا جاتا ہے یقینی طور پر سب سے بڑی سبزی منڈی سپر ہائی وے کراچی ہے اس کے علاوہ دیگر سبزی منڈیاں ہیں اور اس کے علاوہ مارکیٹ کمیٹی کے اور بھی ذمہ داریاں اور فرائض ہیں تو توقعات بھی بہت زیادہ ہوتی ہیں اور مسائل بھی یقینی طور پر اتے ہیں اس کے باوجود مجموعی طور پر دیکھا جائے تو چیئرمین مارکیٹ کمیٹی کراچی کی حیثیت سے علی زمان جوکھیو کی کارکردگی تسلی بخش اور قابل تعریف ہے اور وہ اپنے ساتھی منتخب اراکین اور مارکیٹ کمیٹی کے افسران اور عملے کے ساتھ مل کر مزید سہولتوں کی فراہمی اور بہتری کے اقدامات کے لیے سرگرم عمل ہیں انہیں حکومتی اداروں کا تعاون بھی حاصل ہے اور وہ مزید کوارڈینیشن کے لیے متحرک اور فعال نظر اتے ہیں


















































































