ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، بالائی علاقوں میں بارش اور آندھی کا امکان

موسم
ہفتہ کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، پنجاب،شمالی بلوچستان ،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان۔
اتوار کے روز ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی/وسطی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان۔
ہفتہ کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔
اتوار کے روز: اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔