پی ایس ایل کے اسپانسر ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی الانہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

پی ایس ایل کے اسپانسر ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی الانہ نے بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ۔

پاکستان میں کرکٹ کی رونقوں اور جوش و خروش کو نئی مناظر سے ہمکنار کرانے میں ہم کردار ادا کرنے والے پی ایس ایل کے مین اسپانسر ایچ بی ایل کے چیئرمین سلطان علی الانہ نہیں بڑے راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ حبیب بینک لمیٹڈ یہاں پر کیوں ہے ، ان کا کہنا ہے کہ 12 سال پہلے جب اس لیگ کی بنیادیں رکھی جا رہی تھی تو لوگوں کا خیال تھا کہ پتہ نہیں یہ کام جب ہوگا یا نہیں ،لیکن ہمیں شروع دن سے یہ معلوم تھا کہ یہ ایک دن بہت بڑی لیگ بنے گی ہمارا نعرہ ہے جہاں خواب وہاں ایچ بی ایل ۔ ہم بڑے خواب دیکھتے ہیں راتوں کو سوتے نہیں ہیں اسی لیے یہاں پر موجود ہیں ہمارا خواب ثابت ہوا اور ایچ بی ایل پی ایس ایل نے ان 12 سالوں میں پاکستان میں کرکٹ کو نئی پیدائش دی ہے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کا نیا جنم ہوا ہے اسے نئی زندگی ملی ہے اس کی بدولت انٹرنیشنل کرکٹ بھی پاکستان میں واپس اگئی اور انٹرنیشنل کھلاڑی بھی پاکستان میں اگئے ۔نوجوانوں کے جوش و خروش میں زبردست اضافہ ہوا ہے اور پاکستان بھر میں کرکٹ توجہ کا مرکز ہے کرکٹ بورڈ نے اس کو بہت زیادہ توجہ دی اور دو نئی ٹیمیں بھی شامل کی گئی ہیں جس طرح حیدراباد کے انے سے جو ش وخروش بڑھا ہے ہم توقع رکھتے ہیں کہ آنے والے وقت میں بی سی بی مزید ٹیموں کا اضافہ کرے گا مزید نئے شہر شامل ہوں گے ۔ ہمیں پی سی بی کے ساتھ کام کر کے بہت خوشی ملی ہے یہ ہمارے لیے ایک اعزاز بھی ہے پولیس ٹورنامنٹ کو اسپانسر کر کے ہمیں ایک قومی خدمت کا موقع ملا ہے ۔