پاکپتن میں 62 من غیر معیاری گوشت برآمد، ملزم کو حراست میں لے لیا گیا

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران 62 من سے زائد مضر صحت گوشت پکڑ لیا۔
پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مضر صحت گوشت برآمد کرنے کے بعد موقع پر تلف کر دیا، مضر صحت گوشت سے بھری گاڑی کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزم نے بھاگنے کی کوشش کی۔

پاکپتن: فوڈ سیفٹی ٹیم نے تعاقب کے بعد گاڑی کو روک کر ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا

دوسری جانب ملزم کے خلاف تھانہ ڈلوریام میں مقدمہ درج، گرفتار کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔