خبر نامہ نمبر 3467/2026
گوادر28اپریل:۔ ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی گوادر ڈاکٹر مرشد دشتی نے بنیادی مراکز صحت شینکانی در اور چب ریکانی کا مانیٹرنگ دورہ کیا، جہاں انہوں نے طبی سہولیات اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دورے کے دوران ڈاکٹر مرشد دشتی نے عملے کی حاضری، او پی ڈی رجسٹر اور دیگر متعلقہ ریکارڈز کا معائنہ کیا اور فراہم کی جانے والی طبی خدمات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ مریضوں کو


بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ڈسٹرکٹ مینیجر پی پی ایچ آئی نے عملے کو ہدایت کی کہ وہ اپنی حاضری اور کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں اور تمام ریکارڈز کو باقاعدگی اور شفافیت کے ساتھ برقرار رکھیں تاکہ عوام کو بہتر طبی سہولیات میسر آ سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دور دراز علاقوں میں قائم بنیادی مراکز صحت کو فعال اور مؤثر بنانا ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سلسلے میں باقاعدہ مانیٹرنگ کا عمل جاری رکھا جائے گا تاکہ صحت کے نظام میں بہتری لائی جا سکے۔


















































































