ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاک بحریہ کی تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب میں ایڈمرل امجد خان نیازی نے بطور نیول چیف پاک بحریہ کی کمانڈ سنبھال لی، ایڈمرل امجد خان نیازی پاک بحریہ کے 22 ویں سربراہ بن گئے۔ ایڈمرل امجدخان نیازی اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں، وائس ایڈمرل محمد امجد مزید پڑھیں

امریکی صدر کا ’’کورونا امدادی بل‘‘ پر مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کورونا امدادی بل پر انتخابات کے بعد بات چیت کریں گے اور انتخابات جیتنے کے فوری بعد بڑا بل پاس کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد امریکی اسٹاک مارکیٹ میں شیئرز کی قیمت گر گئی۔ دوسری جانب امریکی صدارتی امیدوار جوبائیڈن مزید پڑھیں

کرفیو لگانے کا فیصلہ

اردن میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ کرفیو لگانے اور تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ ملک میں تعلیمی سرگرمیاں جمعہ کے روز سے تا حکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، حکومتی اور نجی اسکول اور جامعات آن مزید پڑھیں

مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، بائیڈن

ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے کہا ہے کہ وہ ڈونلڈ ٹرمپ کےساتھ صدارتی مباحثے کے منتظر ہیں ، تاہم ٹرمپ کو اب بھی کورونا وائرس ہے تو مباحثہ نہیں ہونا چاہیے، امید ہے تمام پروٹوکولز کا خیال رکھا جائے گا۔ جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے، ڈاکٹرز جو مشورہ دیں گے اس مزید پڑھیں

خورشید شاہ کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ملتوی

سپریم کورٹ آف پاکستان نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ملتوی کر دی۔ سپریم کورٹ کے جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ Courtesy jang news