کرفیو لگانے کا فیصلہ

اردن میں کورونا وائرس کے مریضوں میں اضافے کے پیش نظر دوبارہ کرفیو لگانے اور تعلیمی سرگرمیاں تاحکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وزیر تعلیم نے بتایا کہ ملک میں تعلیمی سرگرمیاں جمعہ کے روز سے تا حکم ثانی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا، حکومتی اور نجی اسکول اور جامعات آن لائن کلاسز کا اہتمام کریں گی۔

عہدیداران نے اس ضمن میں بتایا کہ ملک کے تمام صوبوں میں کرفیو کا نفاذ جمعرات کی رات سے 48 گھنٹوں کے لئے ہفتہ وار کی بنیاد پر ہوگا۔ بدھ کی صبح سے ملک بھر میں فوج اور سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا جائیگا۔ کرفیو کے دوران ہر قسم کی نقل و حرکت، تمام سماجی و تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

Courtesy jang news