عمران عباس نے ’قصیدہ بردہ شریف‘ اپنی آواز میں پیش کر دیا

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے قصیدہ بردہ شریف کو اپنی آواز میں پیش کر دیا۔

عمران عباس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر قصیدہ بردہ شریف پڑھتے ہوئے اپنی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’رمضان المبارک کی اس 27 ویں رات میں سب سے قیمتی تحفہ جو میں مداحوں کی خدمت میں پیش کرسکتا ہوں، وہ یہ قصیدہ ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں یہ بھی بتایا کہ قصیدہ بردہ شریف کی مکمل ویڈیو کا لنک پروفائل کے بائیو میں موجود ہے۔

عمران عباس کی اس ویڈیو کو مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے اور اداکار کی دل کو چھوتی آواز کی خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔