بشریٰ بشیر کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد سلامتی دعائیں ۔اب بشری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ انصاری کا سابقہ ہٹا لیں ، ممکن ہے وہ نقطہ نظر زیادہ صحیح ہے کہ شادی کے بعد عورت کو اپنا سر نیم نہیں بدلنا چاہیے


بشریٰ بشیر کو نئی زندگی کی شروعات پر مبارکباد سلامتی دعائیں ۔اب بشری کا فرض بنتا ہے کہ وہ اپنے نام کے ساتھ انصاری کا سابقہ ہٹا لیں ، ممکن ہے وہ نقطہ نظر زیادہ صحیح ہے کہ شادی کے بعد عورت کو اپنا سر نیم نہیں بدلنا چاہیے ، باپ کے نام کے ساتھ ہی اس کی زندگی کی ابتداء ہو اور حیاتی کے آخری دم تک وہ باپ کے دیے ہوئے نام کے ساتھ رہے لیکن عورت کو اپنی زندگی پر اپنا اختیار کب ہوتا ہے لیکن ہم نہیں مانتے عورت اپنی ذات میں عمر بھر من مانی کے دائروں میں گھومتی رہتی ہے اور جب اچانک وہ ان دائروں کا پردہ چاک کر کے سامنے اتی ہے تو سب کو چونکا دیتی ہے ۔ عورت پیار کرنے پر آئے تو لمحوں میں صدیاں گزار دیتی یے وفا کے راستے پر چلے تو ملکوں ملکوں جھنڈے گاڑ دے مگر اپنا من نہ چاہے تو برسوں ایک چھت تلے رہتے ہوئے بھی میلوں کی مسافت پر نظر آئے ۔ سچ کہا ہے کسی نے عورت کو سمجھنا الجبرا کے مشکل فارمولے سمجھنے سے بھی زیادہ مشکل اور سر درد ہے ۔ بشری اقبال کے نئے بندھن پر ہر شخص کا تبصرہ اس کی ذہنی بالیدگی کا اظہار ہے ۔ حالانکہ بشری کا یہ فیصلہ نیا یا انوکھا نہیں شوبز کی دنیا میں اور اس سے باہر بھی عمر رسیدگی میں شادی یا نکاح کے واقعات معمولاتِ زندگی ہیں مگر ہمیں ہر نئے رشتے اور ناطے پر طنزو مزاح کے ساتھ باتیں بنانے کی عادت ہے ۔ ابھی دیکھتے جائیے بشرہ کے ساتھ اقبال حسین صاحب کی بھی جنم کنڈلی لوگ کھنگالنے والے ہیں ۔چٹخارے لشکارے تو کہانی میں وہ خود ہی لے ائیں گے اس معاملے میں یو ٹیوبراور ویلاگر سب سے آگے آگے ہی نظر آئیں گے ۔ ہماری جانب سے محترمہ بشرہ کو زندگی کا نیا سفر نئے ہم سفر کے ساتھ مبارک ہو ۔