صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ اتھارٹی کا 29 واں اجلاس منعقد ہوا.

صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی ہیڈ آفس میں مانیٹرنگ اتھارٹی کا 29 واں اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر حافظ شاہد لطیف، ڈی جی پی ہوٹا پروفیسر ڈاکٹر محمد شہزاد انور، سی ای او پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ڈاکٹر محمد ثاقب عزیز، ڈین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر فیصل سعود ڈار، چیئرمین بی او ڈی پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر، ڈائریکٹر عدنان احمد و دیگر افسران نے بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ممبران کے شرکت کی۔ محکمہ داخلہ سے مظہر حسین، نیشنل ہیلتھ ریسرچ کمپلیکس کی انچارج صائمہ ناز محسن، نائب صدر پاکستان سوسائٹی آف گیسٹرواینٹرولوجی پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف گل اور محکمہ خزانہ سے ڈاکٹر طیب حیات نے بھی بطور مانیٹرنگ اتھارٹی ممبران کے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران ذیلی ایگزیکٹو، لیگل، فنانس، ایچ آر اور پروکیورمنٹ کمیٹیوں کے قیام کیلئے برین سٹارمنگ کی گئی۔ اجلاس کے دوران سٹاف کی بھرتی اور کنٹریکٹ پالیسی 2004 اپنانے کی منظوری دے دی گئی۔ صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کو آٹومیشن پر لے جائیں گے۔ پنجاب ہیومن آرگن ٹرانسپلانٹیشن اتھارٹی کی استدکار بھی بڑھا رہے ہیں۔ پی ہوٹا کو انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پی ہوٹا میں پروکیورمنٹ و دیگر قانونی معاملات میں شفافیت کو برقرار رکھنے کیلئے مختلف کمیٹیوں کو فعال کر دیا گیا ہے۔ انسانی اعضاء کی غیر قانونی پیوندکاری میں ملوث عناصر کیلئے سخت قانون سازی کر رہے ہیں۔