تاریخ رقم، آئرلینڈ نے پہلی بار بھارت کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست دے دی

آئرلینڈ نے دو میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھارت کو 0-2 سے شکست دے کر تاریخ رقم کر دی۔ آئرش ٹیم نے پہلی مرتبہ بھارت کے خلاف کسی بھی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے شاندار کارنامہ انجام دیا۔

سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میں شائقین کو انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے آئرلینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 154 رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم بھرپور کوشش کے باوجود 153 رنز ہی بنا سکی اور یوں صرف ایک رن سے شکست کھا گئی۔

اس کامیابی کے ساتھ آئرلینڈ نے نہ صرف دوسرا میچ اپنے نام کیا بلکہ سیریز بھی 0-2 سے جیت کر بھارت کے خلاف پہلی تاریخی ٹی ٹوئنٹی سیریز فتح حاصل کر لی۔

آئرلینڈ کے جے مونڈرا (Jai Moondra) نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کی بدولت دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ پوری سیریز میں بہترین کھیل پیش کرنے پر انہیں پلیئر آف دی سیریز بھی قرار دیا گیا۔