ٹھٹھہ میں 10 محرم الحرام شھداء کربلا کے نام سے منسوب نکالے جانیوالے مرکزی ماتمی جلوس سمیت ضلع کے تمام جلوس و مجالس خیریت سے اختتام پذیر ۔ٹھٹھہ پولیس نے ماتمی جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے،

ٹھٹھہ (جے پی) ٹھٹھہ میں 10 محرم الحرام شھداء کربلا کے نام سے منسوب نکالے جانیوالے مرکزی ماتمی جلوس سمیت ضلع کے تمام جلوس و مجالس خیریت سے اختتام پذیر ۔ٹھٹھہ پولیس نے ماتمی جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے انتہائی سخت حفاظتی انتظامات کئے، سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی، داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ، واک تھرو گیٹ کا انتظام کیا گیا۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر جلوس کے آغاز سے لیکر اختتام تک مکمل نگرانی کی اور پولیس افسران و اہلکاروں کو سیکیورٹی کے متعلق الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کرتے رہے_ ٹھٹھہ میں منسوب مرکزی ماتمی جلوس میں مختلف علاقوں سے زائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 10 محرم الحرام کو مرکزی ماتمی جلوس دوپہر 2 بجے سے برآمد ہوا جو کہ اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا بخاری امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوا۔ مرکزی ماتمی جلوس سمیت ضلع کے تمام جلوس اور مجالس کی سیکورٹی کے لئے 1279 پولیس جوان اور افسران نے فرائض انجام دیے. ماتمی جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے جبکہ ڈرون کیمروں سے بھی ماتمی جلوس کی نگرانی کی گئی اس کے علاوہ ٹھٹھہ شہر میں مین کنٹرول روم قائم کرکے ماتمی جلوس کی تمام گزرگاہوں پر کڑی نگاہ رکھی گئی۔ جلوس کی گزرگاہوں میں آنیوالی بلند و بالا عمارتوں پر ماہر نشانے بازوں کو بھی تعینات کیا گیا۔ جلوس کی گزرگاہوں کے درمیان میں آنیوالے چھوٹے و بڑے تمام راستوں کو کنادیں و دیگر رکاوٹیں حائل کرکے بند کردیا گیا جبکہ جلوس میں داخلی اور خارجی راستہ پر واک تھرو گیٹس بھی نصب کیے گئے۔خواتین کی چیکنگ کے لئے لیڈیز پولیس اہلکار بھی تعینات تھیں۔ پولیس اور ہیلتھ ورکرز نے ماتمی جلوس کے دوران عزاداروں کی فوری طبعی امداد کیلیے پولیس و ھیلتھ کی جانب سے قائم میڈیکل کیمپ منتقل کیا گیا جہاں انہیں فوری فرسٹ ایڈ کی سہولت مہیا کی گئی۔ماتمی جلوس کے اختتام پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے تمام علماء و شہریوں کی بھرپور تعاون کرنے پر شکریہ ادا کیا اور سیکیورٹی کے فرائض انجام دینے والے افسران و پولیس جوانوں کو شاباش دی اور ان کی کارکردگی کو سراہا۔