سی ای او احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان نے نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا

کراچی: واٹر کارپوریشن انتظامیہ کا یومِ عاشورہ کے موقع پر خصوصی پیغام، حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراجِ عقیدت

کراچی: سی ای او احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسداللہ خان نے نواسۂ رسول ﷺ حضرت امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کیا،

کراچی: واقعۂ کربلا حق، صداقت، صبر، استقامت اور عظیم قربانی کی لازوال داستان ہے جو قیامت تک انسانیت کے لیے مشعلِ راہ بنی رہے گی، واٹر کارپوریشن

کراچی: حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی حق و انصاف کی سربلندی اور ظلم و جبر کے خلاف ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے، حکام

کراچی: شہدائے کربلا کی قربانیاں ہر دور میں حق کا ساتھ دینے اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا حوصلہ فراہم کرتی ہیں، واٹر کارپوریشن

کراچی: حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں نے دینِ اسلام کی سربلندی کے لیے بے مثال قربانیاں پیش کرکے تاریخ کا روشن باب رقم کیا، حکام

کراچی: واقعۂ کربلا محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ صبر، ایثار، قربانی، استقامت اور اصول پسندی کا ابدی پیغام ہے، واٹر کارپوریشن

کراچی: یومِ عاشورہ اتحاد، اخوت، صبر، برداشت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کے اعلیٰ اقدار کو فروغ دینے کا درس دیتا ہے، حکام

کراچی: حضرت امام حسینؓ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر ہی ایک پرامن، منصفانہ اور باہمی احترام پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا جا سکتا ہے، واٹر کارپوریشن

کراچی: شہدائے کربلا کی عظیم قربانیاں قیامت تک حق اور باطل کے درمیان واضح امتیاز اور ظلم کے خلاف جدوجہد کی علامت رہیں گی، حکام

کراچی: یومِ عاشورہ کے موقع پر عزادارانِ حضرت امام حسینؓ کو بہترین شہری سہولیات کی فراہمی کے لیے خصوصی اور مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں، سی ای او

کراچی: مرکزی و ذیلی جلوسوں، امام بارگاہوں اور مجالس کے مقامات پر فراہمی و نکاسی آب کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، احمد علی صدیقی

کراچی: عزادارانِ حضرت امام حسینؓ کو پانی کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے واٹر ٹینکرز اور فیلڈ عملہ شہر کے مختلف مقامات پر تعینات ہے، سی ای او

کراچی: واٹر کارپوریشن کے افسران و ملازمین یومِ عاشورہ کی عام تعطیلات کے باوجود شہر بھر میں ہائی الرٹ اور مکمل طور پر متحرک ہیں، سی او او

کراچی: فراہمی و نکاسی آب سے متعلق شکایات کے فوری ازالے اور شہری سہولیات کی بلا تعطل فراہمی کے لیے مسلسل نگرانی جاری ہے، انجینئر اسداللہ خان

کراچی: شہریوں اور عزادارانِ حضرت امام حسینؓ کو فراہمی و نکاسی آب کی بلا تعطل سہولیات فراہم کرنا واٹر کارپوریشن کی اولین ترجیح ہے، سی او او

جاری کردہ:- کارپوریٹ کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن