
یوم مزدور پر صحافیوں اور میڈیا ورکرز نے تمام مزدوروں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔


===============================
کراچی / وزیراعلیٰ ہاؤس/ جمعۃ المبارک، یکم مئی 2026ء بمطابق 13 ذو القعدہ 1447ھ
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا یومِ مزدور پر دنیا بھر کے محنت کشوں کو سرخ سلام
سندھ حکومت مزدور دوست پالیسیوں کے ذریعے محنت کشوں کا معیارِ زندگی بلند کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
مزدوروں کا استحصال روکنے کے لیے سندھ اسمبلی نے تاریخی قانون سازی کی ہے،سید مراد علی شاہ
بینظیر مزدور کارڈ کے ذریعے لاکھوں خاندانوں کو سماجی تحفظ فراہم کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
محنت کش طبقہ میرا دست و بازو ہے، ان کے حقوق پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے، سید مراد علی شاہ
سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں زرعی محنت کشوں کے حقوق کو قانونی تحفظ دیا گیا، وزیر اعلیٰ سندھ
تھر کول سے لے کر کراچی کی صنعتوں تک، ہر پہیہ مزدور کی ہمت سے چل رہا ہے، سید مراد علی شاہ
سید مراد علی شاہ کا مزدوروں کی کم از کم اجرت پر سختی سے عملدرآمد کروانے کا حکم
ہمارا منشور ‘روٹی، کپڑا اور مکان’ محنت کش کی خوشحالی سے جڑا ہے، وزیراعلیٰ سندھ
آج کا دن شکاگو کے شہداء کے ساتھ اپنے ملک کے جفاکش محنت کشوں سے یوم عہدِ وفا ہے، مراد علی شاہ
صنعتی امن اور معاشی استحکام مزدوروں کی خوشحالی کے بغیر ممکن نہیں،وزیراعلیٰ سندھ
محنت کشوں کے بچوں کے لیے تعلیم اور صحت کی سہولیات مزید بہتر بنائیں گے، سید مراد علی شاہ
ہم مزدوروں کو ہنرمند بنا کر بین الاقوامی مارکیٹ کے لیے تیار کر رہے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
سندھ کے محنت کشوں نے ہر مشکل گھڑی میں ملک کی معیشت کو سہارا دیا ہے،سید مراد علی شاہ
محنت کشوں کی دعائیں اور محنت ہی سندھ کی ترقی کا اصل راز ہیں، وزیراعلیٰ سندھ
عبدالرشید چنا، ترجمان وزیراعلیٰ سندھ
#SindhCMHouse
پاکستان میں مزدور کو اپنی خودی بیچنا پڑتی ہے،خالدمقبول
02 مئی ، 2026FacebookTwitterWhatsapp
کراچی(اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ بوسیدہ نظام گرانے کیلئے مزدور اور طلبہ کا ایک پلیٹ فارم پر آنا وقت کی ضرورت ہے۔ مہذب معاشروں میں مزدور اپنا وقت اور صلاحیت فروخت کرتا ہے مگر بدقسمتی سے پاکستان میں مزدور کو اپنی خودی بیچنا پڑتی ہے،کوٹہ سسٹم سراسر لسانی تقسیم پر مبنی تھا، پنجاب اور دیگر صوبوں نے اردو کو رابطے کی زبان کے طور پر قبول کیا لیکن سندھ میں لسانیت کی بنیاد پر فیصلے کر کے تفریق پیدا کی گئی۔ ایم کیو ایم کا قیام دراصل مزدور تحریک ہی کا تسلسل ہے اور اس ملک کا مقدر وہی طرزِ سیاست ہے جس کی بنیاد ایم کیو ایم نے رکھی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیبر ڈویژن یونائیٹڈ لیبر فیڈریشن کے زیرِ اہتمام لیاقت میموریل آڈوٹیریم میں یومِ مزدور کی مناسبت سے منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، 140 سال قبل پیش آنے والے سانحہ شکاگو نے سرمایہ دارانہ نظام کی بنیادیں ہلا دیں، جبکہ پاکستان میں 1972ء میں اداروں کو قومیانے کے نام پر درحقیقت متوسط طبقے پر جاگیردارانہ نظام مسلط کیا گیا، آج اس بوسیدہ نظام کی دیواریں کھوکھلی ہو چکی ہیں جنہیں گرانے کے لئے مزدور اور طلبہ کا ایک پلیٹ فارم پر آنا وقت کی اہم ضرورت ہے، پاکستان کے ایوانوں کو معتبر رکھنے کا کریڈٹ صرف ایم کیو ایم کو جاتا ہے جس نے عام آدمی کو اسمبلیوں تک پہنچایا، ہمارا خواب ہے کہ کسان کی نمائندگی کسان اور مزدور کی نمائندگی مزدور خود کرے نہ کہ کوئی وڈیرہ یا سرمایہ دار ان کے نام پر اسمبلیوں میں بیٹھے۔


















































































