سندھ میں چیف سیکریٹری کی تبدیلی کی افواہیں دم توڑ گئیں ، صدر زرداری اور سندھ حکومت کا آصف حیدر شاہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار


تفصیلات کے مطابق سندھ کے چیف سیکرٹری کی تبدیلی کی افواہوں نے زور پکڑا تھا اور ایوان صدر میں تعینات سندھ سے تعلق رکھنے والے ایک سینیئر افسر کو ان کی چند مہینے بعد ریٹائرمنٹ تک چیف سیکرٹری بنانے کی بازگشت سنائی دے رہی تھی اب یہ افواہیں دم توڑ گئی ہیں صدر آصف علی زرداری اور سندھ حکومت کی جانب سے موجودہ چیف سیکرٹری آصف حیدر شاہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی کارکردگی پر مکمل اطمینان کا اظہار یہ ثابت کرتا ہے کہ انہیں وفاقی اور صوبائی سطح پر بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے چین کے دورے میں صدر زرداری کے ہم راہ جانا چیف سیکرٹری سندھ آصف حیدر شاہ پر صدر زرداری کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے وہ صوبے کی ترقی کے لیے دن رات کوشاں اور سرگرم عمل ہیں اسی لیے ان کو مستقبل کے اہم ترین منصوبوں کے بارے میں اگاہی دینے اور ان کی رائے شامل کرنے کے لیے چین کا دورہ کرنے والے صدر زرداری کے وفد میں خصوصی طور پر شامل کیا گیا ۔


یاد رہے کہ دو سال قبل جب اصف حیدر شاہ کو سندھ کا چیف سیکریٹری تعینات کیا جا رہا تھا تو اس وقت بھی دیگر دو ناموں کو پس پشت ڈال کر آصف حیدر شاہ پر اعتماد کا اظہار کیا گیا تھا


اور اس دوران اپنی کارکردگی سے انہوں نے اپنے اوپر کیے جانے والے اس اعتماد کو درست ثابت کر دکھایا ان کی سربراہی میں صوبے اور وفاق کے درمیان بہترین رابطے اور تعلقات دیکھے گئے اور سندھ کی بیوروکریسی پر ان کی گرفت اور معاملات میں بہتری لانے کے حوالے سے بھی کافی کامیابی دیکھی گئی ۔
ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ پوری دیانت داری سے اپنے فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں اور اگر کوئی انہونی نہ ہوئی تو وہ اسی منصب پر اپنی ریٹائرمنٹ تک فرائض انجام دیتے رہیں گے
==================

بیوروکریسی بڑی اکھاڑ پچھاڑ، ماجد محسن پنہور ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر تعینات
29 اپریل ، 2026FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ کی گئی ہے۔ متعدد سول و پولیس افسران کے تقرر وتبادلے کر دیئے گئے۔ جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن ماجد محسن پنہور کا تبادلہ کر کے انہیں ڈائریکٹر جنرل ایوان صدر تعینات کیا گیا ہے جبکہ جوائنٹ سیکریٹری سجاد حیدر یلدرم کا مذہبی امور ڈویژن سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن تبادلہ کیا گیا ہے، مزید برآں، گلگت بلتستان حکومت میں تعینات عبدالوحید شاہ جوائنٹ سیکریٹری، مذہبی امور ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں اور تقرر کے منتظر محمد عثمان جوائنٹ سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن، تقرر کے منتظر ظہور حسین جوائنٹ سیکریٹری آئی ٹی ڈویژن، تقرر کے منتظر خالد نذیر وٹو جوائنٹ سیکریٹری دفاعی پیداوار ڈویژن، تقرر کے منتظر جواد اکرم ڈپٹی سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن، تقرر کی منتظر آسیہ گل ڈپٹی سیکریٹری بین الصوبائی رابطہ ڈویژن، تقرر کے منتظر آغا محمد علی عباس ڈائریکٹر جنرل، ایف پی ایس سی اور تقرر کے منتظر شاہزیب حسنین ڈپٹی سیکریٹری داخلہ ڈویژن تعینات کئے گئے ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن اسلام آباد اور پا کستان ایڈ منسٹریٹو سرو س کے گریڈ اکیس کے افسر احسن علی منگی کو تبدیل کر کے انہیں اسپیشل سیکریٹری صنعت و پیداوار ڈویژن تعینات کیا گیا ہے جبکہ گلگت بلتستان حکومت میں تعینات پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 20 کے افسر مشتاق احمد کو تبدیل کر کے ان کی خدمات ایک سال کیلئے لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان کے سپرد کی گئی ہیں۔

وفاقی سروس کے افسران کی گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے27اپریل کو بلائے گئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس کو ملتوی کردیاگیا ہے ۔اب گریڈ 22 میں ترقیوں کیلئے ہائی پاورڈ سلیکشن بورڈ اجلاس اگلے ماہ ہو گا ۔
================

سندھ ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو اور دیگر کے قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل کی سماعت ایک بار پھر بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔ ہائیکورٹ میں سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو کے بھائی مرتضیٰ بھٹو اور دیگر کے قتل کیس میں ملزمان کی بریت کیخلاف اپیل کی سماعت ہوئی۔ استغاثہ پیپر بک کی صاف نقول پیش نہ کرسکا۔ مرحوم شاہد حیات کے وکیل فیصل صدیقی نے موقف دیا کہ پیپر بک کی صاف اور واضح نقول فراہم کردی گئی ہیں۔ مامون شیروانی ایڈووکیٹ نے موقف اپنایا کہ ہمیں تاحال پیپر بک کی صاف اور واضح نقول نہیں ملیں۔ مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ متعدد وکلاء کو نقول فراہم کی جاچکی ہیں۔ جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے ریمارکس دیئے کہ وکلاء رابطہ کرینگے تو نقول ملیں گی، ہم نے گزشتہ سال دسمبر میں نقول فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ دو رکنی اپیلیٹ بینچ نے رپورٹ طلب کرلی۔ وکلا کا کہنا تھا کہ شاہد حیات، شبیر احمد قائمخانی، آغا محمد جمیل، مسعود شریف کا انتقال ہوچکا ہے۔ عدالت نے وکلا کی استدعا پر اپیل کی سماعت 25 مئی 2026 تک ملتوی کردی۔ پراسیکیوشن کے مطابق مرتضیٰ بھٹو کو 20 ستمبر 1996 میں 70 کلفٹن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں قتل کردیا گیا تھا۔ واقعہ کے 2 مقدمات درج کیئے گئے تھے۔ ایک مقدمہ سرکار جبکہ دوسرا مقدمہ مرتضیٰ بھٹو کے ملازم گوگا کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ٹرائل کورٹ نے دونوں مقدمات میں تمام ملزمان کو بری کردیا تھا۔
================

گریڈ 17 سے 22 تک کون افسر دوہری شہریت کا حامل ہے؟
29 اپریل ، 2026FacebookTwitterWhatsapp
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں اور وفاقی محکموں سے دوہری شہر یت کے حامل افسروں کا ڈیٹا فوری طور پرطلب کرلیا , اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری کئے گئے آفس میمو ر نڈم میں استفسار کیا گیا ہے کہ گریڈ سترہ سے گریڈ بائیس تک کے ان تمام افسروں کے کوائف بھیجے جائیں جو دوہری شہر یت رکھتے ہیں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن یہ ڈیٹاتیار کرکے سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کابینہ سیکر ٹیر یٹ کو بھجوائے گا۔