
اسلام آباد :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے پولیو کے موذی مرض کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے پولیو کے خلاف جنگ میں انسداد پولیو ٹیم کی بھرپور کوششوں کی تعریف کی۔
ان خیالات کااظہار وزیراعظم نے انسداد پولیو پر جائزہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو پر اہم جائزہ اجلاس آج وزیراعظم ہاؤس ، اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔
اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک سے پولیو کے موزی مرض کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں۔ وزیراعظم نے پولیو کے خلاف جنگ میں انسداد پولیو ٹیم کی بھرپور کوششوں کی تعریف کی
اجلاس کو انسداد پولیو اقدامات پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ 2026 میں اب تک پاکستان میں پولیو کا صرف ایک کیس ، سندھ ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا ہے۔2024 میں پولیو کے 74 کیسز اور 2025 میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے ۔ پنجاب،خیبر پختونخوا ،بلوچستان ، اسلام آباد ، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر سے اس سال اب تک پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔
بریفنگ میں مزیدبتایا گیا کہ سال 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے 67 اضلاع پولیو سے متاثرہ تھے جن کی تعداد سال 2026 کی پہلی سہ ماہی میں کم ہو کر 23 رہ گئی ۔ خیبر پختونخوا کے جنوبی اضلاع میں بہتر رسائی اور انسداد پولیو مہم کی وجہ سے پولیو قطروں سے محروم رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔کوئٹہ بلاک میں پولیو وائرس کی مقامی پھیلاؤ میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔کراچی میں مارچ کے مہینے میں 12 میں سے 10 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں ستمبر 2025 سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ ضلع بنوں میں پولیو سے زیادہ متاثرہ یونین کونسلوں کی تعداد 62 سے کم ہو کر 6 رہ گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے اقدامات کو انسداد پولیو سے جوڑنے اور مشروط کرنے کے حوالے سے بھی کام کیا جا رہا ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ ، وفاقی وزیر قومی صحت مصطفیٰ کمال ، وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر ملک مختار احمد بھرتھ، وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو سینیٹر عائشہ رضا فاروق اور متعلقہ اعلیٰ سرکاری افسران نے شرکت کی
وزیراعظم کی انسداد پولیو ٹیم کی کوششوں کی تعریف
وزیراعظم شہباز شریف نے پولیو کے خلاف جنگ میں انسداد پولیو ٹیم کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم کی زیر صدارت انسداد پولیو سے متعلق جائرہ اجلاس ہوا، جس سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
عالمی اداروں کا خطرناک انکشاف، کراچی پولیو وائرس کی ترسیل کا مرکز قرار
اجلاس کے شرکاء کو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں سال اب تک پولیو کا صرف 1 کیس ضلع سجاول سے رپورٹ ہوا جبکہ 2024 میں پولیو کے 74 کیسز اور 2025 میں 31 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔
بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ سال 2025ء کی پہلی سہ ماہی میں ملک کے 67 اضلاع پولیو سے متاثرہ تھے، 2026ء کی پہلی سہ ماہی میں پولیو سے متاثرہ اضلاع کی تعداد کم ہوکر 23 رہ گئی۔
بریفنگ میں یہ بھی کہا گیا کہ نیشنل ہاؤس ہولڈ کوریج تمام انسداد پولیو مہمات میں 98 فیصد رہی، جنوبی خیبر پختونخوا میں انسداد پولیو مہم سے محروم رہ جانے والے بچوں کی تعداد میں کمی آئی ہے۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ کوئٹہ بلاک میں پولیو وائرس کے مقامی پھیلاؤ میں بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ کراچی میں مارچ میں 12 میں سے 10 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں ستمبر 2025ء سے پولیو کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ بنوں میں پولیو سے زیادہ متاثرہ یونین کونسلز کی تعداد 62 سے کم ہوکر6 رہ گئی ہیں۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ وفاق اور صوبائی سطح پر ای پی آئی اور پی ای آئی انضمام کےلیے حکمت عملی بنائی جارہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو انسداد پولیو سے جوڑنے اور مشروط کرنے پر بھی کام جاری ہے۔


















































































