اسلام آباد میں شدید بارشوں سے سیلابی صورتحال

اسلام آباد میں موسلادھار بارش کے باعث مارگلہ پہاڑیوں سے بہنے والے پانی کی وجہ سے وفاقی دارالحکومت کے نالے طغیانی کا شکار ہوگئے۔ شدید بارش کے نتیجے میں بھارہ کہو، چک شہزاد اور دیگر علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا جبکہ نیو چھٹہ بختاور کی گلیاں اور سڑکیں تالاب کی صورت اختیار کر مزید پڑھیں

سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ہے

کراچی کے مختلف علاقوں میں بھی رات کہیں ہلکی بارش اور کہیں بوندا باندی ہوئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج بالائی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ======= ===== سندھ کے ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے، ہلکی بارش یا بوندا باندی مزید پڑھیں

راولپنڈی میں 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ

راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کی ممکنہ احتجاجی ریلی کے پیش نظر سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں، اور شہر بھر میں 4 اگست سے 10 اگست تک دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس دوران ہر قسم کے سیاسی جلسے، جلوس، ریلیاں اور عوامی اجتماعات مکمل طور پر ممنوع ہوں گے۔ مزید پڑھیں

اسلام آباد میں غیر ملکی شہری پراسرار طور پر ہلاک

اسلام آباد کے سیکٹر H-13 میں ایک غیر ملکی باشندے کی لاش برآمد ہوئی، جو اپنے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے کی شناخت نائجیریا سے تعلق رکھنے والے جوئیل وکٹر کے طور پر کی گئی ہے۔ جوئیل وکٹر کی موت کے بارے میں ابتدائی تحقیقات مزید پڑھیں

اسلام آباد ایکسپریس حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ

لاہور سے راولپنڈی جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو کے نزدیک پیش آنے والے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں سات بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔ اس واقعے میں 30 سے زائد مسافر زخمی ہوئے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ ذرائع کے مطابق ابتدائی انکوائری مزید پڑھیں