
کھارو چھان | جہاں دریائے سندھ بحیرہ عرب سے ملتا ہے | دریائے سندھ کا اختتامی نقطہ
کھارو چھان | جہاں دریائے سندھ بحیرہ عرب سے ملتا ہے | دریائے سندھ کا اختتامی نقطہ
Kharo Chan | Where Indus River Meets Arabian Sea | Indus River Ending Point
===================
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 70 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دیدی
اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) عالمی بینک نےپاکستان کےلیے 70کروڑ ڈالرفنانسنگ کی باقی منظوری دے دی۔ 60 کروڑ ڈالر وفاق اور 10 کروڑ ڈالر سندھ کےلیے منظور کئے گئے- عالمی بینک کا کہنا ہے کہ فنڈز کی فراہمی اصلاحاتی اہداف کےحصول سے مشروط ہوگی ۔عالمی بنک کے مطابق پاکستان کے لیے 70 کروڑ ڈالرز فنانسنگ کی منظوری دی گئی ہے،منظوری پاکستان پبلک ریسورسز فار انکلوسیو ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت دی گئی،منصوبہ میکرو اکنامک استحکام اور عوامی خدمات کی بہتری کےلیے ہے-عالمی بینک کا کہنا ہے کہ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 1 ارب 35 کروڑڈالر تک فنانسنگ فراہم کی جائے گی۔
======================
شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کوٹ لکھپت جیل میں گر کر زخمی
لاہور(آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کوٹ لکھپت جیل میں گرکر زخمی ہو گئیں۔ تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کوٹ لکھپت جیل ملاقات کیلئے آئی تھی ،اس دوران گرنے سے وہ زخمی ہو گئیں ۔ شاہ محمود قریشی کی اہلیہ کو ٹخنے میں چوٹ آئی ہے ۔ان کو حمید لطیف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ہسپتال میں ان کے پاؤں کا ایکسرے اور علاج ہو گا۔


























