بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں سردی کی جاری لہر میں کچھ کمی کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب کے بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔ شمال مغربی بلوچستان میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی مزید پڑھیں

بلتستان ڈویژن میں برفباری، گلگت اسکردو روڈ تودہ گرنے سے بند

بلتستان ڈویژن میں برفباری،گلگت اسکردو روڈ پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہوگئی، پہاڑی تودہ باغیچہ کےمقام پر گرا ہے۔ استور اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔ مری اور گلیات مزید پڑھیں

لہہ میں درجہ حرارت منفی 13، اسکردو اور گوپس میں منفی 7 ریکارڈ کیا گیا

ملک میں خون جما دینے والی سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پہاڑوں پر ہر طرف برف کی سفیدی چھائی ہوئی ہے، موسم ٹھنڈا ٹھار ہے ، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں جبکہ مالم جبہ، کالام، کاغان اور شوگران نے بھی برف کی سفید چادر اوڑھ لی۔ کراچی میں سردہواؤں نے سردی بڑھادی، مزید پڑھیں

بلوچستان میں شدید سردی کی وجہ سے مستونگ سمیت میدانی علاقوں میں پانی جم گیا۔

بلوچستان میں شدید سردی، میدانی علاقوں میں پانی جم گیا بلوچستان میں شدید سردی کی وجہ سے مستونگ سمیت میدانی علاقوں میں پانی جم گیا۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق مستونگ کے شمالی اور وسطی علاقوں میں ہوائیں چلنے سے موسم شدید سرد ہو گیا ہے۔ کراچی سمیت سندھ میں سردی بڑھنے کا امکان محکمۂ موسمیات مزید پڑھیں

کراچی میں راتیں خنک، کوئٹہ میں پارہ منفی 1 ہو گیا

شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران مطلع صاف اور رات میں موسم خنک رہنے کا امکان ہے۔ محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت 16.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔ شہرِ قائد میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجۂ حرارت 13 مزید پڑھیں