روس کے ریاستی مواصلاتی نگراں ادارے روسکومنیڈزور نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔
خبررساں ادارے کے مطابق اگر واٹس ایپ نے روس کے قوانین کا پاس نہ کیا تو ایپلی کیشن پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔
روسی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کالز پر اگست پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ایک سلسلہ ہے۔ حکام کی جانب سے ان پلیٹ فارمز (بشمول میٹا) پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ فراڈ اور دہشتگردی کے کیسز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات نہ شیئر نہیں کر رہے۔
جمعہ کے روز روسکومنیڈزور نے الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ جرائم سے نمٹنے اور بچنے کے لیے بنائے گئے ضوابط کا پاس کرنے میں ناکام رہا ہے۔























