بلتستان ڈویژن میں برفباری، گلگت اسکردو روڈ تودہ گرنے سے بند

بلتستان ڈویژن میں برفباری،گلگت اسکردو روڈ پہاڑی تودہ گرنے سے بند ہوگئی، پہاڑی تودہ باغیچہ کےمقام پر گرا ہے۔

استور اور وادی نیلم کے بالائی علاقوں میں بھی برف باری ہوئی۔

محکمہ موسمیات نے آج بھی گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں ہلکی بارش اور برفباری کی پیش گوئی کی ہے۔

مری اور گلیات میں بھی صبح کے اوقات میں ہلکی بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔
===================

بلوچستان : وندر میں ٹریفک حادثہ، بچی سمیت 5 خواتین جاں بحق
بلوچستان کے علاقے وندر میں قومی شاہراہ پر کار اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 سالہ بچی اور 4 خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

اہلخانہ کے مطابق جاں بحق خواتین کوئٹہ میں ہزارہ کالونی کی رہائشی تھیں اور اپنی بیمار بہن کی عیادت کیلئے گلستان جوہر کراچی آرہی تھیں۔

حادثے کے بعد میتوں کو گلستان جوہر حسین ہزارہ گوٹھ امام بارگاہ ابولفضل عباس منتقل کردیا گیا ہے جہاں سے انہیں غسل اور کفن کے بعد واپس آبائی علاقے کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ متاثرہ خواتین کی کراچی میں زیر علاج بہن کینسر کی مریضہ ہیں اور وہ ان ہی کی عیادت کیلئے آرہی تھیں
====================

ملک میں ٹھنڈ کا راج، کراچی میں پارہ 12 ڈگری تک جا پہنچا
سردی کی موجودہ لہر کب تک برقرار رہے گی؟
کراچی سمیت ملک بھر میں سردی نے ڈیرے جما لیے ہیں، استور سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز سب سے زیادہ سردی لہہ میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی دس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح گوپس میں منفی سات، اسکردو، استور، کالام اور قلات میں پارہ منفی چھ تک گرگیا۔

کراچی میں رات اور صبح کے اوقات میں ٹھنڈی ہواؤں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں، صبح سویرے درجہ حرارت بارہ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ شہریوں نے طویل انتظار کے بعد گرم کپڑے نکال لیے ہیں۔

ملک میں سردی کے ڈیرے، پہاڑوں پر برفباری، غذر میں جھیلیں اور آبشاریں جم گئیں

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم آج شدید سرد اور خشک رہے گا، جبکہ پہاڑی علاقے شدید سردی کی لپیٹ میں رہیں گے۔

گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں ہلکی بارش و برفباری ہوگی اور جنوبی پنجاب اور بالائی سندھ میں ہلکی دُھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے سردی کی موجودہ لہر پندرہ دسمبر تک برقرار رہنے کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

پاکستان کے آلودہ شہروں میں راولپنڈی کا آج پہلا نمبر جہاں صبح سویرے ایئر کوالٹی انڈیکس دو سو ستائیس ریکارڈ کیا گیا۔

Winter

karachi weather

snow fall