پاکستانی اداکارہ سونیا حسین نے فلم دیمک میں اپنی اداکاری کے باعث روسی فیسٹیول میں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ حاصل کیا۔
ایوریشین اوپن ایوارڈ کی تقریب میں ایوارڈ ملنے کے بعد سونیا حسین نے کہا کہ یہ لمحہ صرف ایک انعام نہیں، بلکہ یہ اس بات کی تصدیق ہے کہ جب خواب ایمانداری اور دل کے ساتھ ہوں تو وہ ضرور حقیقت بنتے ہیں۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ یہ کامیابی ہر پاکستانی نوجوان لڑکی کے لیے ہے جو اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کی امید رکھتی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے روسی حکومت، فیسٹیول کے منتظمین، ججوں اور پاکستان حکومت کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے فلم کی شرکت ممکن بنائی۔
فیسٹیول میں 17 ممالک کی 34 فلموں میں سے دیمک نے بین الاقوامی ججوں کی توجہ حاصل کی اور پاکستانی سینما کے لیے فخر کا باعث بنی۔























