بابر اعظم نے ٹی 20 میں عمر اکمل اور صائم ایوب کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

بابر اعظم نے ٹی 20 میں عمر اکمل اور صائم ایوب کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا…..پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ مرتبہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں عمر اکمل اور صائم ایوب کا ریکارڈ برابر کر لیا۔

اتوار کو زمبابوے کے خلاف میچ میں نصف سنچری بنا کر پاکستان کی 69 رنز سے جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے بابر اعظم سری لنکا کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز کے آخری لیگ میچ میں اپنی کارکردگی دہرانے میں ناکام رہے اور صرف دو گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئے۔

بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی 20 انٹرنیشنلز کا ایک اور ریکارڈ برابر کردیا

دشمنتھا چمیرا کی لینتھ بال نے بابر اعظم کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا، یہ بابر اعظم کے ٹی ٹوئنٹی کیریئر کا 10واں صفر تھا، جس کے ساتھ وہ صائم ایوب اور عمر اکمل کے برابر آگئے، جن کے کھاتے میں بھی 10، 10 بار صفر پر آؤٹ ہونا شامل ہے۔

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈ آل راؤنڈر شاہد آفریدی اس فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں، جو اپنے 98 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 8 بار صفر پر آؤٹ ہوئے، کامران اکمل اور محمد حفیظ 7، 7 صفر کے ساتھ ان کے بعد موجود ہیں۔