اٹلی میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا

اٹلی میں آتش فشاں ایک بار پھر پھٹ پڑا اور دھوئیں کے ساتھ ساتھ راکھ کا اخراج شروع ہو گیا ہے جس کے بعد کئی میٹر کی بلندی تک دھوئیں کے کالے بادل چھائے ہوئے دکھائی دیے۔

حکام نے آتش فشاں کے قریب سے گزرنے والی پروازوں کا رخ موڑنے کے احکامات جاری کردیے۔

قریبی رہائشی علاقے سے شہریوں کو بھی محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے